قومی خبریں

سابرمتی ریور فرنٹ سی پلین، کوئی بھی کمپنی سروس دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار نہیں

اس سروس کا آغاز  وزیر اعظم نے اکتوبر 2020 میں کیا تھا جو اپریل 2021 میں بند ہو گئی۔ اس بند سروس پر بھی حکومت اب تک 17.5 کروڑ خرچ کر چکی ہے

<div class="paragraphs"><p>سی-پلین کے افتتاح کی فائل فوٹو/&nbsp; یواین آئی</p></div>

سی-پلین کے افتتاح کی فائل فوٹو/  یواین آئی

 

 احمدآباد: گجرات حکومت کے محکمہ سیاحت کے اشتہارات میں یہ ’ٹیگ لائن‘ تو ضرور ہے کہ ’ کچھ دن تو گزارو گجرات میں‘۔ لیکن اب اس ٹیگ لائن کی معنویت پر سوالیہ نشان لگنے لگا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گجرات کی اہمیت دکھانے کے لیے جس سابرمتی ریور فرنٹ سی پلین کا ذکر کیا جاتا رہا ہے، وہ فی الحال بند ہے اور کوئی بھی کمپنی اس کو دوبارہ شروع کرنے کے تیار نہیں ہے۔

Published: undefined

’آج تک‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق اس سروس کو شروع کرنے سے متعلق اسمبلی میں جو معلومات دی گئی ہیں وہ نہایت مایوس کون ہیں۔ گجرات حکومت نے اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایجنسی نے احمد آباد میں سابرمتی ریور فرنٹ اور نرمدا ضلع میں اسٹیچو آف یونٹی کے درمیان سی پلین سروس کو دوبارہ شروع کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی ہے۔ حکومت نے گزشتہ سال مئی میں اس حوالے سے ایک تجویز جاری کی تھی۔

Published: undefined

ریاست کے شہری ہوابازی کے وزیر بلونت سنگھ راجپوت نے اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کانگریس کے اراکین اسمبلی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ریاستی حکومت نے پہلے ہی دسمبر 2023 تک 17.5 کروڑ روپے اس بند سروس کے لیے خرچ کیے ہیں۔‘‘ خبر رساں ادارے کے مطابق ایوان میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ سروس 80 دن تک چلتی رہی اور اس دوران تقریباً 2100 افراد نے سی پلین میں سفر بھی کیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ’سی پلین سروس‘ کی شروعات وزیر اعظم نریندر مودی نے اکتوبر 2020 میں کی تھی۔ اس وقت وزیر اعظم نے اسٹیچو آف یونٹی کے قریب سے سمندری جہاز میں سوار ہو کر سابرمتی ریور فرنٹ پر اتر کر اس سروس کا آغاز کیا تھا۔ بعد میں اسے اپریل 2021 میں بند کر دیا گیا۔ ریاستی حکومت نے اسے دوبارہ شروع کرنے کے لیے گزشتہ سال مئی میں ٹینڈر بھی جاری کیا تھا، لیکن کسی ایجنسی نے اس میں دلچسپی نہیں دکھائی۔ ریاستی شہری ہوا بازی کے وزیر بلونت سنگھ راجپوت حکومت کی اس اسکیم پر کانگریس ایم ایل اے دنیش ٹھاکر کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

Published: undefined

ایک سوال کے جواب میں شہری ہوا بازی کے وزیر نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں چار مقامات کے لیے اس طرح کی سروس شروع کرنے کا منصوبہ ہے، جس میں اسٹیچو آف یونٹی، سابرمتی ریور فرنٹ، شمالی گجرات میں دھروئی ڈیم اور سوراشٹرا میں شیترونجی ڈیم شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined