قومی خبریں

سابرمتی ایکسپریس کے 22 ڈبے پٹری سے اتر گئے، سماجوادی نے کیا وزیر ریل پر حملہ

لوکو پائلٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ بولڈر  انجن سے ٹکرا گیا تھا جس کی وجہ سے انجن کے کیٹل گارڈ کو بری طرح نقصان پہنچا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

اتر پردیش میں کانپور اور بھیمسین اسٹیشن کے درمیان ٹرین حادثہ ہوا ہے۔ یہاں سابرمتی ایکسپریس ٹرین نمبر 19168 بھیمسین اور کانہور  اسٹیشن کے درمیان بلاک سیکشن میں پٹری سے اتر گئی۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ اس حادثے میں موقع سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ مسافروں کو کانپور لے جانے کے لیے بسیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

Published: undefined

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سابرمتی ٹرین کانپور سے جا رہی تھی۔ وہ بھیمسین اسٹیشن سے تھوڑے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ لوکو پائلٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ بولڈر انجن سے ٹکرا گیا تھا جس کی وجہ سے انجن کا کیٹل گارڈ بری طرح ٹوٹ گیا اور جھک گیا۔ جس کی وجہ سے ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ تاہم اس بارے میں تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق اس واقعہ کے بعد کہرام مچ گیا۔ ٹرین میں سوار مسافر خوفزدہ ہو گئے اور اپنی جان بچانے کی کوشش کرنے لگے۔ اس دوران ٹرین میں افراتفری کا ماحول رہا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کانپور کے ڈی ایم راکیش کمار سنگھ اور اے ڈی ایم نے موقع پر پہنچ کر پوری صورتحال کا جائزہ لیا۔ جس کے بعد موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا۔

Published: undefined

ہندوستانی ریلوے نے اس سلسلے میں ہنگامی ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے ہیں۔ سابرمتی ایکسپریس ٹرین حادثہ کو لے کر سماج وادی پارٹی نے وزیر ریلوے اشونی وشنو کو نشانہ بنایا ہے۔ ایس پی لیڈر آئی پی سنگھ نے کہا کہ آج کانپور میں سابرمتی ایکسپریس کے ڈبے پٹری سے اتر گئے یہ ٹرین وارانسی سے گجرات جارہی تھی۔ شاید کوئی دن ایسا آئے جب ٹرین حادثہ نہ ہو۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اسے معمولی حادثہ قرار دیا۔ وزیراعظم خاموش۔ آخر ایسے وزیر ریلوے کب استعفیٰ دیں گے؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined