کیف: روسی میزائل جمعہ کو یوکرین کے بھیڑ بھاڑ والے ریلوے اسٹیشن سے ٹکرانے سے وہاں موجود ہزاروں لوگوں میں سے پانچ بچوں سمیت کم از م 50 افراد موت اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یوکرین کے افسران نے بتایا کہ حملے کے وقت اسٹیشن زیادہ تر خواتین اور بچوں سے بھرا ہوا تھا، جو روسی حملے سے بچنے کے لیے علاقے سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔
Published: undefined
یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے کہا کہ کراماٹوسک ریلوے اسٹیشن سے ملنے والی تصاویر میں حملے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں زمین پر راکٹ کے باقیات کے ساتھ ترپال سے ڈھکی ہوئی دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت اسٹیشن کے اندر اور اس کے آس پاس تقریباً 4000 شہری موجود تھے۔ ڈان باس کے علاقے میں لڑائی میں شدت آنے سے پہلے لوگوں سے علاقہ چھوڑنے کو کہا جا رہا ہے۔
Published: undefined
یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی اور دیگر لیڈروں نے روسی فوج پر جان بوجھ کر اسٹیشن پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ جبکہ روس نے یوکرین پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی فوج ایسے میزائل استعمال نہیں کرتی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز