قومی خبریں

یوکرین کی فضائی دفاع کو ’بے وقوف‘ بنانے کے لیے خفیہ میزائلوں کا استعمال کر رہا روس!

امریکی انٹلیجنس کے مطابق یوکرینی اہداف پر حملہ کرنے کے لیے روس خفیہ ’ڈکوئے ڈارٹ‘ میزائلوں کا استعمال کر رہا ہے، جسے انھوں نے ویسٹ ریورس-انجینئرنگ کو روکنے کے لیے درآمد کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

امریکی انٹلیجنس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی اہداف پر حملہ کرنے کے لیے روس خفیہ ’ڈکوئے ڈارٹ‘ میزائلوں کا استعمال کر رہا ہے، جسے انھوں نے ویسٹ ریورس-انجینئرنگ کو روکنے کے لیے درآمد کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ’ڈیلی میل‘ کی رپورٹ میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔ مانا جاتا ہے کہ روس اور بیلاروس میں موبائل راکٹ لانچر یوکرین کی فضائی دفاع کو بے وقوف بنانے کے لیے ماسکو کی اسکندر-ایم میزائلوں کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈارٹ کے سائز کے یہ اسلحے جنھیں بنیادی طور سے کلسٹر بم مانا جاتا تھا، سوشل میڈیا پر روسی حملے کے آغاز سے ہی دیکھے گئے ہیں۔ ڈیلی میل نے بتایا کہ اہم اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے روسی فوج اسکندر میزائلوں کا استعمال کرتی ہے جن کی مارنے کی صلاحیت 500 کلومیٹر، تقریباً 300 میل تک ہوتی ہے اور زیادہ طاقتور ’وار ہیڈ‘ لے جاتے ہیں۔ یہ بڑی عمارتوں اور کچھ اہم سہولیات کو تباہ کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایک امریکی خفیہ افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈارٹس اسکندر راکٹوں کو فضائی دفاع میزائلوں سے حفاظتی نظام کو بے وقوف بنانے کے لیے ہیٹ-سیکنگ اور رڈار تکنیک کا استعمال کر کے حفاظت کرتے ہیں۔ انھوں نے اسکندر میزائلوں کے ساتھ استعمال کیے گئے ڈارٹس اور کام کی تصویروں کی تصدیق کی۔ کچھ اسکندر میزائلوں کو مبینہ طور پر روسی معاون بیلاروس کے علاقے سے داغا گیا تھا، جس نے روسی حملے کے لیے ایک اسٹیج کی شکل میں کام کیا ہے۔

Published: undefined

ان کم دوری کی بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنا یوکرینی فضائی دفاع نظام کے لیے ایک مشکل کام ثابت ہوا ہے جو کہ کیف اور خرکیف میں شہریوں کو ہدف کرنے والے حملے کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined