قومی خبریں

ایوان کو چلانا اپوزیشن کی نہیں حکومت کی ذمہ داری ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کو ہٹائے اور لکھیم پور کھیری معاملے پر ایوان میں بحث کرے، لیکن حکومت اس کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر و رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ایوان چلانا اپوزیشن کی ذمہ داری نہیں ہے، بلکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ راہل گاندھی نے حکومت کے ذریعہ اپوزیشن پر ایوان کی کارروائی نہ چلنے دینے کے الزام پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایوان میں مسائل اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

Published: undefined

پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کو ہٹائے اور لکھیم پور کھیری معاملے پر ایوان میں بحث کرے، لیکن حکومت اس کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ ہم لداخ کا مسئلہ اٹھانا چاہتے ہیں لیکن حکومت اسے اٹھانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ حکومت کسانوں کے مسئلہ پر بحث کی اجازت نہیں دیتی، راجیہ سبھا کے ممبران پارلیمنٹ کی معطلی پر بات نہیں کرنا چاہتی اور پھر حکومت ہم پر یہ الزام لگاتی ہے کہ ہم ایوان کی کارروائی چلنے نہیں دے رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایوان کی کارروائی چلائے اور بحث صحیح طریقے سے کرائے۔ فون ٹیپنگ معاملے پر جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ پیگاسس کیس میں بھی حکومت نے ایوان میں بحث نہیں ہونے دی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے اور لگاتارہو رہا ہے، جس کے خلاف ہم لڑ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined