قومی خبریں

میرے بارے میں افواہیں پھیلائی گئیں، میں مکمل طور پر صحت مند ہوں: امت شاہ

امت شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا  کہ ”میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں مکمل طور پر صحت مند ہوں اور مجھے کوئی بیماری نہیں ہے“۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ان کی صحت کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں پر روک لگاتے ہوئے آج کہا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کر کے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے کچھ دوستوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے میری صحت کے بارے میں کئی من گھڑت افواہیں پھیلائیں، یہاں تک کہ بہت سے لوگوں نے میری موت کے لئے ٹوئٹ کر کے دعا مانگی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ان کی صحت کی فکر کرنے والے تمام لوگوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے،”میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں مکمل طور پر صحت مند ہوں اور مجھے کوئی بیماری نہیں ہے“۔

Published: undefined

امت شاہ نے کہا ہے، ”ملک اس وقت کورونا جیسی عالمی وبا سے لڑ رہا ہے اور ملک کے وزیر داخلہ کی حیثیت سے دیر رات تک اپنے کاموں میں مصروف رہنے کی وجہ سے میں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ جب یہ میرے علم میں آیا تو میں نے سوچا کہ یہ تمام لوگ اپنی خیالی سوچ سے لطف لیتے رہیں اس لئے میں نے کوئی وضاحت نہیں کی“۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس دوران پارٹی کارکنوں نے بھی اس بارے میں تشویش کا اظہار کیا جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا لہذا پوزیشن واضح کرنا ضروری تھی۔ انہوں نے کہا، ”ہندو عقائد کے مطابق ایسا ماننا ہے کہ اس طرح کی افواہ صحت کو زیادہ مضبوط کرتی ہے۔ تو میں ایسے تمام لوگوں سے امید کرتا ہوں کہ وہ بیکار کی باتیں چھوڑ کر مجھے میرا کام کرنے دیں اور خود بھی اپنا کام کریں“۔

Published: undefined

آپ بہی خواہوں اور پارٹی کے تمام کارکنوں کے تئیں انہوں نے شکریہ ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان کے دل میں کسی کو لے کر کوئی غلط جذبہ نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا ہے، ”جن لوگوں نے یہ افواہیں پھیلائی ہیں ان کے تئیں میرے ذہن میں کوئی برے جذبات یا بغض نہیں ہے“۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined