قومی خبریں

یوپی میں کتے پالنے والوں کے لئے وضع کئے گئے اصول، رجسٹریشن کرانا لازمی

عہدیداروں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لئے لیا گیا ہے کیونکہ ریاست میں گزشتہ چند مہینوں میں خونخوار کتوں کے حملوں کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: اتر پردیش میں شہری ترقی کے محکمے نے کتوں کے رجسٹریشن کے سلسلے میں تمام شہری بلدیاتی اداروں کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ جس کے مطاب ریاست میں اپنے پالتو کتوں کے رویے کے لئے اب مالکان ذمہ دار ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق اب کتے کے مالکان کو بلدیاتی اداروں کو یقین دہانی کرانی ہوگی کہ ان کے ان کے پالتو جانور سے عوام میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

عہدیداروں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لئے لیا گیا ہے کیونکہ ریاست میں گزشتہ چند مہینوں میں خونخوار کتوں کے حملوں کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ بریڈرز، ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز اور بڑی تعداد میں آوارہ کتوں کو گود لینے والے افراد کے لئے متعدد اصول نافذ کئے گئے ہیں۔ آوارہ کتوں کا رجسٹریشن بغیر کسی فیس کے کیا جائے گا۔

Published: undefined

لکھنؤ نئے اصولوں کو وضع کرنے والا ریاست کا پہلا شہر بننے جا رہا ہے۔ لکھنؤ میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کتوں کے رجسٹریشن کی اجازت دیتے ہوئے حکومت کی طرف سے تیار کردہ نئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ یہ پالیسی نوئیڈا پر لاگو نہیں ہوگی، کیونکہ وہ ایک صنعتی علاقہ ہے، جو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ہے اور کتوں کے مالکان کے لئے اس کے اپنے اصول ہیں۔

جبکہ آوارہ کتوں کا رجسٹریشن بغیر کسی فیس کے ساتھ کیا جائے گا، نیز اس کی نس بندی بھی کی جائے اور پہلا ٹیکہ بھی لگایا جائے گا۔ پانچ یا اس سے زیادہ آوارہ کتوں کو گود لینے والے افراد اور رہائشی گروپوں کو شیلٹر ہومز کے برابر رکھا جائے گا اور انہیں اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کے ذریعہ وضع کردہ رہنما خطوط پر عمل کرنا ہوگا۔

Published: undefined

خیال یہ ہے کہ کتوں کے مالکان کو ان کے پالتو جانوروں کی حرکات کے لئے جوابدہ قرار دیا جائے اور اگر آوارہ کتوں سے محبت کرنے والے افراد انہیں اپنی کالونی میں رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں کو انہیں بھی اتنا ہی چوکنا رہنا ہوگا۔

پالتو جانور کو رجسٹر کرنے والے شہری ادارے کو کتے کے مالک کو ایک چپ یا ٹوکن بھی دینا ہوگا، جس میں پالتو جانور کا رجسٹریشن نمبر، مالک کا نام، پتہ اور رابطہ نمبر درج ہوگا۔ جب کتے کو چہل قدمی یا دیگر معمولات کے لئے باہر لے جایا جائے گا تو چپ کو کالر کے ساتھ لگانا لازمی ہوگا۔

Published: undefined

اگر کوئی کتا سڑک پر یا گھر کے باہر کسی عوامی جگہ پر چپ کے بغیر پایا جاتا ہے تو میونسپل حکام کو ایسے کتوں کو پکڑ کر حکومت کے زیر انتظام پناہ گاہوں میں لے جانے کا اختیار دیا گیا ہے۔ محکمہ شہری ترقی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ بلدیاتی ادارے فیصلہ کریں گے کہ جرمانے کی ادائیگی پر کتوں کو ان کے مالکان کے حوالے کرنا ہے یا نہیں؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined