نئی دہلی: کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کسانوں کی مشکلات پر بدھ کے روز راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے وقفہ صفر اور وقفہ سوالات کی کارروائی نہیں ہو سکی۔ چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے وقفہ صفر کے دوران ہنگامہ برپا کرنے والے اراکین سے بار بار اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور کارروائی کو آسانی سے چلنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شور مچا کر کسانوں کا بھلا نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے بعد بھی حزب اختلاف کے اراکین کسانوں کے معاملے پر فوری چرچا کا مطالبہ کرتے رہے۔
Published: undefined
نائیڈو نے کہا کہ جب کسانوں کے معاملے پر ایوان میں چرچا ہوگی تو وہ اپنے خیالات پیش کرسکتے ہیں، لیکن اپوزیشن ارکان ان کی تجویز کو نظر انداز کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے اور ہنگامہ شروع کر دیا، جس پر وینکیا نائیڈو دوپہر 12 بجے تک کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔
Published: undefined
اس کے بعد جب دوپہر 12 بجے ایک بار پھر ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے وقفہ سوالات کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی حزب اختلاف کے اراکین نے ایک بار پھر شور مچانا شروع کر دیا اور انہوں نے کسانوں کے معاملے پر فوری چرچا کرانے کا مطالبہ کیا۔ وہ ایوان کے وسط میں آئے اور حکومت مخالف نعرے لگانے لگے۔
Published: undefined
ہری ونش نے بار بار ممبروں کو اپنی نشستوں پر جانے اور وقفہ سوالات چلنے کی تاکید کی، اس دوران انہوں نے سوالات پوچھنے کے لئے کچھ ممبروں کے نام بھی پکارے لیکن شور میں کچھ بھی نہیں سنا گیا۔ جب اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی جاری رہی تو ڈپٹی چیئرمین نے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا