جے پور: راجستھان کے وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کی جانچ کے معاملے میں صرف انتہائی قابل اعتماد آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کو ترجیح دی جارہی ہے اور ریاست میں اب تک 16 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
ڈاکٹر رگھو شرما نے آج بتایا کہ پلازما تھیراپی دیئے جانے والے تمام 115 سنگین مریضوں اور زندگی بچانے والے انجیکشن دیئے جانے والے 176 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اینٹیجن ٹیسٹ کے اعتبار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت مستقل طور پر مرکزی حکومت سے اینٹیجن کٹس طلب کر رہی ہے لیکن ابھی تک مرکزی حکومت کی طرف سے اسے دستیاب نہیں کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایک پرائیویٹ اسپتال کے ذریعہ 200 کٹس منگوا کر کیے گئے ٹیسٹ میں 50 فیصد کٹس معیار پر پوری نہیں اتر پائی ہيں اور اس میں مثبت کو منفی بتا رہا ہے۔ باقی 50 فیصد کٹس کو جانچ کت بعد ان کٹس کی معتبریت کی صحیح حیثیت کا پتہ چل سکے گا اور صورتحال سے آئی سی ایم آر کو مطلع کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جب ملک میں روزانہ کورونا وائرس کے 55 ہزار سے زیادہ مثبت مریض سامنے آرہے ہیں، تو مریضوں پر تجرباتی معائنہ کروانا ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں کے کم قابل اعتماد ٹیسٹ کو منظوری دے کر مرکزی حکومت لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی راجستھان حکومت نے آئی سی ایم آر کے ذریعہ منظورشدہ ریپڈ ٹیسٹنگ کٹ کے نتائج پر سوال اٹھائے تھے اور آئی سی ایم آر نے ریپڈ ٹیسٹنگ کٹ کو پورے ملک میں استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined