کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے ایک آر ٹی آئی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ذریعہ پانی سے متعلق کیے گئے وعدے کی قلعی کھول دی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کیجریوال دہلی کو 700 لیٹر پانی مفت دینے کی بات کرتے تھے، لیکن آج لوگ بے حد پریشان ہیں۔ آر ٹی آئی کے ذریعہ انھوں نے انکشاف کیا کہ 2015 سے لے کر 2023 تک کیجریوال نے کوئی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں لگایا۔
Published: undefined
ڈاکٹر نریش نے کہا کہ کیجریوال یہ کہتے نہیں تھکتے کہ وہ پانی کے ٹینکر ختم کر دیں گے، لیکن آر ٹی آئی سے ملی جانکاری کے مطابق ٹینکر پہلے کے مقابلے دوگنے ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ناجائز کالونیوں میں نالیوں کا جال بچھانے کی بات بھی بالکل ہوا ہوائی ثابت ہوئی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کیجریوال نے 2015 کے اسمبلی انتخاب میں دہلی کی عوام کو ہر گھر میں نل سے پانی دینے کا وعدہ کیا تھا۔ حالانکہ 2015 میں 567 ٹینکروں کے مقابلے میں 31 دسمبر 2021 میں ٹینکروں کی تعداد 891 یعنی تقریباً دوگنی ہو گئی۔ وہیں دوسری ریاستوں سے دہلی کو ملنے والے پانی کے مقدار میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2015 میں واٹر بورڈ کا قرض 30838 کروڑ روپے تھا جو 31 مارچ 2021 میں بڑھ کر تقریباً دوگنا 57899 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ ظاہر ہے اس مدت میں کیجریوال حکومت کے ذریعہ صرف نیا قرض ہی لیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز