رامپور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے خلاف درج مقدموں کو فرضی قرار دیتے ہوئے اسے خارج کرنے کا مطالبہ کرنے والے آر ٹی آئی کارکن اب اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جانے پر غور کر رہے ہیں۔ مستقل طور سے اتراکھنڈ کے نینی تال باشندہ آر ٹی آئی کارکن دانش خان نے بدھ کو یواین آئی سے بات چیت میں کہا کہ سات جولائی کو حقوق انسانی کمیشن میں ایک عرضی داخل کی تھی جس میں انہوں نے رامپور کے ایس پی رکن پارلیمنٹ کے خلاف در ج مقدموں کو فرضی قرار دیتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ کمیشن نے ان کی عرض کو 10 اگست کو درج کیا تھا جبکہ 16 اگست کو عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا گیا تھا کہ یہ عدالت کا معاملہ ہے اس لئے اس پر غور نہیں کیا جا سکتا۔
Published: undefined
دانش خان نے کہا کہ اعظم خان کے خلاف درج زیادہ تر مقدموں میں انہیں ضمانت مل چکی ہے۔ اس کے باوجود انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حمیت کو دیکھتے ہوئے حقو ق انسانی کمیشن اس پر ایکشن لے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی عرضی میں انہوں نے اعظم خان کے علاوہ ملک میں رہنے والے مذہبی اقلیتوں کے ہراسانی کی بات کہی ہے جس کے خارج ہونے کے بعد اب وہ اقوام متحدہ میں جائیں گے۔ اس سلسلے میں وہ اگلے ایک دو دن میں ای میل کے ذریعہ اپنی بات یو این او کے سامنے پیش کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز