قومی خبریں

آر ایس ایس نے 2025 تک اتر پردیش کے ہر گاؤں تک پہنچنے کا بنایا منصوبہ

اشوک دوبے کے مطابق آر ایس ایس کی دیہی توسیعی اسکیم لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی کو اچھی پوزیشن میں رکھے گی۔

آر ایس ایس، تصویر آئی اے این ایس
آر ایس ایس، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اتر پردیش میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اب 2025 تک ریاست کے تمام گاؤں تک پہنچنے اور بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے میں حکومت کی مدد کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ آر ایس ایس کے ایک سینئر کارکن اشوک دوبے نے کہا کہ تمام دیہاتوں میں 'شاخیں' کھولنے کا منصوبہ صرف 2024 تک مکمل ہو سکتا ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 میں ہونے والے ہیں جبکہ آر ایس ایس 2025 میں 100 سال مکمل کر لے گی۔ اشوک دوبے کے مطابق آر ایس ایس کی دیہی توسیعی اسکیم لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی کو اچھی پوزیشن میں رکھے گی۔

Published: undefined

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اس وقت اتر پردیش میں ہیں۔ انہوں نے گورکھپور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ گورکھپور کے بعد بھاگوت وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ وارانسی کا دورہ کرنے والے ہیں۔ دیہی علاقوں میں 'شاخوں' کے قیام کے علاوہ، آر ایس ایس کے کارکن نے کہا کہ سنگھ کے کارکنان ذات پات سے پاک معاشرے کی ضرورت پر بھی بات کریں گے۔ ذات پات سے پاک سماج کی مہم آر ایس ایس کے دیرینہ نظریے کا حصہ ہے جس کے لیے ہندوؤں کو ایک ہم خیال پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے متحد کرنا ہے۔

Published: undefined

اشوک دوبے نے کہا کہ اودھ صوبے میں، جس کے 13 اضلاع ہیں، تقریباً 2,200 شاخیں کھولنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جن میں ہفتہ وار 'مِلن' (ملاقات) اور ماہانہ 'منڈل' شاخیں لگانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2017 سے جب ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنی ہے، نوجوانوں نے سنگھ میں شامل ہونے میں کافی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی جگہوں پر اسکول اور کالج جانے والے طلباء اب شاخوں کو سنبھال رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined