نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز ہندوستان کے اقتدار پر قابض بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پردے کے پیچھے سے چلانے والی اس کی بنیادی تنظیم آر ایس ایس (راشٹریہ سوم سیوک سنگھ) پر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس جس نظریہ کی حامل تنظیم ہے اس حساب سے اسے اور اس سے وابستہ دیگر تنظیموں کو ’سنگھ پریوار‘ کہنا نامناسب ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں کو میڈیا میں اکثر ’سنگھ پریوار‘ (آر ایس ایس فیملی) کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں یہی کہا کہ ایسے گروہ کو خاندان کہنا کسی بھی طرح درست نہیں ہے جس میں خاندان کی کوئی قدر موجود ہی نہ ہو۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میرا خیال ہے کہ آر ایس ایس اور متعلقہ تنظیموں کو سنگھ پریوار کہنا صحیح نہیں ہے۔ پریوار (خاندان) میں خواتین ہوتی ہیں، بزرگوں کے تئین احترام ہوتا ہے، رحم دلی اور محبت کا جذبہ ہوتا ہے، جو آر ایس ایس میں نہیں ہے۔ اب آر ایس ایس کو سنگھ پریوار نہیں کہوں گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined