کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج مشہور کورنیل یونیورسٹی کے پروفیسر کوشک بسو سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گفتگو کی اور ہندوستان کی موجودہ صورت حالات کے ساتھ ساتھ مختلف مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروفیسر کوشک سے بات چیت کےد وران راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ملک کے سبھی بڑے اداروں میں ایک سوچ کے لوگوں کو بھرا جا رہا ہے جو ہندوستان کے لیے نقصاندہ ہے۔ سبھی بڑے اداروں پر آر ایس ایس کا قبضہ ہوتا جا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’آج اپوزیشن لیڈروں کو بولنے سے روکا جا رہا ہے، انھیں آواز نہیں اٹھانے دیا جا رہا۔ لوک سبھا میں اگر (حکومت کے خلاف کچھ بھی) بولا جاتا ہے تو مائک بند کر دیا جاتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان میں آج صرف تاریخ کی باتیں ہو رہی ہیں۔ حکومت مستقبل کی بات کرنا پسند نہیں کر رہی۔ اگر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو آپ کو پرانی باتوں کو یاد نہیں کرنا چاہیے بلکہ مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
پروفیسر کوشک سے بات چیت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے تعلق سے بھی مودی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’مودی حکومت کے ذریعہ لیے گئے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے فیصلوں سے ملک کی معیشت بری طرح تباہ ہوئی۔ ان فیصلوں سے ملک کے چھوٹے کاروباری برباد ہو گئے، اور اب حکومت کسانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined