جالندھر: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کی تصویر والا ایک نیا ہندوستانی آئین (کتابچہ) سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے۔ اس کتابچہ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ہی مختلف سیاسی اور مذہبی تنظیموں کے ذریعہ مخالفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
Published: 24 Aug 2020, 11:29 PM IST
شرومنی اکالی دل کے جنرل سکریٹری جسکرن سنگھ، ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے ریاستی سینئر نائب صدر پرکاش چند جسل ، پنجاب کرسچن موومنٹ کے صدر حمید عیسیٰ ، بہوجن مکتی پارٹی کے نائب صدر رمیش کالا، دھن دھن شری گرو گرنتھ صحب ستکار پرچار سمیتی کے جتھہ دار جگدیو سنگھ نے پیر کو جالندھر میں ایک پولس کمشنر کو خط سونپ کر موہن بھاگوت کے خلاف غداری کا معاملہ درج کر کے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
Published: 24 Aug 2020, 11:29 PM IST
ناراض لوگوں کا کہنا ہے کہ موہن بھاگوت کی جانب سے دکھایا جا رہا کتابچہ ہندوستانی آئین کی توہین ہے۔ مذکورہ تنظیموں کے لیڈروں نے کہا ہے کہ ایسی سوچ کی وجہ سے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکنے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں آر ایس ایس کچھ دلت لوگوں کو گمراہ کررہی ہے اس لیے کارروائی ضروری ہے۔
Published: 24 Aug 2020, 11:29 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Aug 2020, 11:29 PM IST