گزشتہ کچھ دنوں سے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والی آر ایس ایس نے مودی حکومت کے خلاف ایک بار پھر آواز بلند کی ہے۔ آر ایس ایس کے دو بڑے لیڈروں نے مودی حکومت کو سرحد پر لگاتار شہید ہو رہے جوانوں اور رام مندر ایشو پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر انگلی اٹھاتے ہوئے ناگپور کی ایک تقریب میں کہا کہ ’’کوئی جنگ نہیں ہو رہی ہے پھر بھی ملک کی سرحدوں پر جوان شہید ہو رہے ہیں۔ ایسا اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ ہم اپنا کام ٹھیک سے نہیں کر رہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’اگر کوئی جنگ نہیں ہو رہا تو ایسی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہیے کہ سرحد پر تعینات فوجی اپنی جان گنوائے، لیکن ایسا ہو رہا ہے جو افسوسناک ہے۔‘‘
Published: 18 Jan 2019, 12:09 PM IST
موہن بھاگوت کے علاوہ آر ایس ایس کے جس بڑے لیڈر نے مرکزی حکومت پر انگلی اٹھائی ان کا نام بھیا جی جوشی ہے۔ انھوں نے پریاگ راج میں منعقد کمبھ میلہ کے دوران اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ یہاں ایک پرہجوم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے رام مندر کا ایشو اٹھایا۔ بھیا جی جوشی نے کہا کہ ’’رام مندر صرف ایک مندر کی تعمیر نہیں ہے بلکہ کروڑوں ہندوؤں کی عقیدت اور عزت سے بھی جڑا ہوا ہے۔‘‘ رام مندر معاملہ پر آر ایس ایس نے مودی حکومت کے ذریعہ کوئی ٹھوس قدم نہ اٹھائے جانے پر یہ طنز بھی کیا کہ اس کی تعمیر 2019 یا 2024 سے پہلے نہیں ہوگی بلکہ 2025 میں تعمیراتی کام شروع ہوگا۔
Published: 18 Jan 2019, 12:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Jan 2019, 12:09 PM IST