کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ملک کے موجودہ حالات کے لیے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ آر ایس ایس-بی جے پی ملک کا ماحول خراب کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت فرقہ وارانہ فسادات سے نبرد آزما ہے، اور ایسے وقت میں کانگریس پارٹی ملک کے لوگوں کو جوڑنے کا کام کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ صرف کانگریس پارٹی ہی ہے جو ملک کے لوگوں کو جوڑنے کا کام کرتی ہے، جب کہ آر ایس ایس اور بی جے پی ملک کے لوگوں کو فساد میں دھکیلنا چاہتی ہیں۔
Published: undefined
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا یہ بیان نوپور شرما سے متعلق سپریم کورٹ کے تلخ تبصرے کے بعد سامنے آیا ہے۔ دراصل آج ایک معاملے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو سخت پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ’’اسے (نوپور شرما) دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا وہ سیکورٹی کے لیے خطرہ بن گئی ہے؟ جس طرح سے اس نے ملک بھر میں جذبات کو بھڑکایا ہے، وہ تنہا ہی ملک میں جو ہو رہا ہے اس کے لیے ذمہ دار ہے... ہم نے اس پر بحث دیکھی ہے کہ اسے کیسے اکسایا گیا تھا۔ لیکن جس طرح سے اس نے یہ سب کہا اور بعد میں کہا کہ وہ ایک وکیل ہے، یہ شرمناک ہے۔ انھیں پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی جمعہ کو اپنے لوک سبھا حلقہ وائناڈ کے تین روزہ دورہ پر کیرالہ پہنچے ہیں۔ راہل گاندھی وائناڈ واقع اپنے دفتر کو بھی دیکھنے پہنچے جہاں 24 جون کو ایس ایف آئی کارکنان نے توڑ پھوڑ کی تھی۔ اس دوران دفتر میں کام کرنے والے لوگوں پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز