نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کووڈ سے متعلق انفراسٹرکچر سے وابستہ کمپنیوں، دیگر اکائیوں اور عام لوگوں کو سستا قرض مہیا کرانے کے لئے 50 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے، جو ریپو ریٹ شرح پر دستیاب ہوگا۔
Published: undefined
آر بی آئی کے گورنر ششی کانت داس نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بینک ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں، دوا ساز کمپنیوں، کووڈ کے علاج کے لئے ضروری آلات، آکسیجن اور وینٹی لیٹر تیار کرنے والی کمپنیوں، ان کے درآمد کنندگان، اسپتالوں، نرسنگ ہومز اور پیتھالوجی لیبارٹریوں کو ریپو ریٹ پر قرضہ فراہم کر سکیں گے۔
Published: undefined
ان سے وابستہ لاجسٹک سروس فراہم کرنے والوں کے لئے بھی یہ قرض دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ عام لوگوں کو کووڈ کے علاج کے لئے بھی اسی زمرے میں قرض ملے گا۔ یہ قرض ’پریارٹی‘ زمرہ میں دیا جائے گا اور قرض کی ادائیگی یا مدت پوری ہونے تک اسی زمرے میں رہے گا۔ بینک 31 مارچ 2022 تک یہ قرض دے سکیں گے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ میعاد تین سال ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined