قومی خبریں

ایل پی جی سلنڈر میں 100 روپے کی تخفیف، یومِ خواتین کے موقع پر وزیر اعظم مودی کا اعلان

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 100 روپے کی تخفیف کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خواتین کی زندگی آسان ہوگی

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 100 روپے کی تخفیف کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خواتین کی زندگی آسان ہوگی۔ وزیر اعظم مودی نے اس کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دی۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا، ’’آج یوم خواتین کے موقع پر ہم نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی رعایت کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے نہ صرف خواتین کی زندگی آسان ہونے کے ساتھ ہی کروڑوں خاندانوں کا معاشی بوجھ بھی کم ہوگا۔ یہ قدم ماحولیاتی تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوگا، جس سے پورے خاندان کی صحت بہتر ہوگی۔‘‘

Published: undefined

اس کے علاوہ خواتین کے عالمی دن پر نیک خواہشات دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’خواتین کا عالمی دن مبارک ہو! ہم اپنی خواتین کی طاقت، ہمت اور لچک کو سلام پیش کرتے ہیں اور مختلف شعبوں میں ان کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں۔ ہماری حکومت تعلیم کاروبار، زراعت، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں اقدامات کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ گزشتہ دہائی میں ہماری حصولیابیوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ لیتے ہوئے حکومت نے اجولا اسکیم کے تحت ایل پی جی سلنڈر پر 300 روپے کی سبسڈی ایک سال کے لیے بڑھا دی تھی۔ اس سے تقریباً 10 لاکھ مستفیدین مستفید ہوں گے، جنہیں ایک سال میں 12 سلنڈروں پر سبسڈی حاصل ہوگی۔

خیال رہے کہ دہلی میں 14 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 903 روپے ہے۔ 100 روپے کی چھوٹ کے بعد اس کی قیمت 803 روپے ہو جائے گی، جبکہ اجولا سکیم کے استفادہ کنندگان کو دی جانے والی سبسڈی کے بعد اس کی قیمت 603 روپے ہو جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined