قومی خبریں

روزگار میلہ: وزیر اعظم نریندر مودی 13 اپریل کو 71 ہزار نوجوانوں کو ’آفر لیٹر‘ تقسیم کریں گے

وزیر اعظم دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے لیے روزگار میلہ ایک اہم قدم ہے۔ یہ روزگار نوجوانوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ہی ان کی ترقی میں اہم قدم ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی

 

وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ 13 اپریل کو تقریباً 71 ہزار نوجوانوں کو آفر لیٹر یعنی تقرری نامہ دینے والے ہیں۔ ملازمت کے لیے تقرری نامہ وزیر اعظم مودی روزگار میلہ کے تحت تقسیم کریں گے اور یہ عمل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انجام پائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم ملازمت پانے ولاے نوجوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق روزگار میلہ کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی حال ہی میں سرکاری محکمہ میں تقرر کیے گئے 71 ہزار نوجوانوں کو تقرری نامہ دیں گے۔ روزگار میلہ مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ایک پیش قدمی ہے۔ اس کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار دینے کی کوشش ہوگی۔ روزگار میلہ کے تحت کئی محکموں میں منتخب کیے گئے نوجوانوں کو اپوائنٹمنٹ لیٹر دیئے جائیں گے۔

Published: undefined

حکومت ہند کے تحت 71 ہزار نوجوانوں کو ملازمت کے لیے ٹرین منیجر، اسٹیشن ماسٹر، سینئر کمرشیل کم ٹکٹ کلرک، انسپکٹر، سب انسپکٹر، کانسٹیبل، اسٹیونگرافر، جونیئر اکاؤنٹینٹ، پوسٹل اسسٹنٹ، انکم ٹیکس انسپکٹر، ٹیکس اسسٹنٹ، سینئر ڈرافٹس مین، جے ای سپروائزر، اسسٹنٹ پروفیسر، ٹیچر، لائبریرین، نرس، پروبیشنری آفیسر، پی اے، ایم ٹی ایس جیسے مختلف عہدوں پر کام کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے لیے روزگار میلہ ایک اہم قدم ہے۔ یہ روزگار نوجوانوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ہی ان کی ترقی میں اہم قدم ہوگا۔ ایسے میں ملازمین کو خود کو ٹرینڈ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ سال جون میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت کا ہدف آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال میں 10.5 لاکھ نوجوانوں کو ملازمت دینے کا ہے۔ اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے نوجوانوں کو مرکزی حکومت الگ الگ محکموں میں ملازمت دے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined