امرتسر میں سکھ مذہبی مقام سورن مندر کے آس پاس کی سرایوں (ٹھہرنے کی جگہ) پر جی ایس ٹی لگانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو غیر مدلل فیصلہ قرار دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے مطالبہ کیا کہ اسے واپس لیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے ایک بیان میں سورن مندر کی سرایوں پر جی ایس ٹی لگانے کے فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ گرو گوبند سنگھ این آر آئی نواس، بابا دیپ سنگھ نواس اور ماتا بھاگ کور نواس وغیرہ سرائیں سورن مندر سے جڑی ہوئی ہیں۔
Published: undefined
پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ یہ سرائے پاکیزہ مندر میں آنے والے عقیدتمندوں کے ٹھہرنے کے لیے ہیں اور ہمیشہ گرودوارہ احاطہ کا اٹوٹ حصہ رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ دہائیوں سے یہ سرائیں شری دربار صاحب میں بغیر کسی مفاد کے آنے والے بھکتوں کو آرام سے رہنے کی سہولت مہیا کر رہی ہیں۔ کمرے کی فیس پر جی ایس ٹی لگانے کے سبب دنیا بھر سے شری دربار صاحب پہنچنے والے عقیدتمندوں پر بوجھ پڑے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جی ایس ٹی کونسل نے حال ہی میں ہوٹلوں میں روزانہ 1000 روپے سے نیچے کرایہ والے کمروں پر 12 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز