ٹی-20 عالمی کپ میں چمپئن بننے والی ہندوستانی ٹیم جیت کا جشن منا رہی ہے۔ دہلی اور ممبئی میں زبردست استقبالیہ کے بعد اب کھلاڑی اپنے اپنے گھر پہنچ چکے ہیں اور اہل خانہ کے ساتھ جیت کا جشن منا رہے ہیں۔ اس درمیان ورلڈ چمپئن ٹیم کے کپتان روہت شرما، نائب کپتان ہاردک پانڈیا اور مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادو کی موجودگی اننت امبانی و رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل موسیقی کی ایک تقریب میں دیکھنے کو ملی۔ ان تینوں کھلاڑیوں کا اس تقریب میں روایتی انداز میں تلک لگا کر استقبال کیا گیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اننت اور رادھیکا کی شادی 12 جولائی کو ہوگی۔ اس سے قبل آج موسیقی کی تقریب (سنگیت سریمنی) منعقد ہوئی ہے جس میں دنیا بھر سے خصوصی مہمان شامل ہوئے ہیں۔ اننت کی ماں نیتا امبانی نے جب تقریب میں پہنچے روہت، ہاردک اور سوریہ کو اسٹیج پر بلایا تو ماحول قابل دید تھا۔ دنیا بھر سے آئے مہمانوں کے سامنے نیتا نے تینوں کھلاڑیوں کا تعارف کرایا۔ تالیوں کی گڑگڑاہٹ کے درمیان نیتا امبانی نے کہا کہ ’’آج ہم انڈیا کی جیت کا جشن منائیں گے۔ ٹیم انڈیا نے پوری دنیا کے سامنے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
مشہور و معروف صنعت کار مکیش امبانی (اننت کے والد) نے بھی اس موقع پر سبھی کی طرف سے ہندوستانی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ماہی یعنی مہندر سنگھ دھونی یہاں موجود ہیں جو 2011 میں عالمی کپ لائے تھے، آج 2024 میں آپ لائے ہیں، سبھی ہندوستانیوں کو اس پر فخر ہے۔‘‘ امبانی فیملی اور تقریب میں موجود سبھی مہمانان نے اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر کھلاڑیوں کا تالیوں سے استقبال کیا۔
Published: undefined
اس دوران نیتا امبانی انتہائی جذباتی نظر آئیں۔ انھوں نے بتایا کہ یہ جیت کس طرح ان کے لیے ذاتی طور پر ایک بڑی خوشی کا ذریعہ ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ یہ تینوں کھلاڑی (روہت، ہاردک اور سوریہ) ممبئی انڈینس فیملی کا حصہ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined