قومی خبریں

لدھیانہ میں فلمی انداز میں کروڑوں کی لوٹ، اے ٹی ایم کیش کمپنی کے آفس میں گھس کر 7 کروڑ روپے کی لوٹ

واردات دیر رات تقریباً ڈیڑھ بجے انجام دی گئی اور پولیس کو صبح 7 بجے اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس نے کیش وین اور واردات میں استعمال ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

لدھیانہ: پنجاب کے صنعتی شہر لدھیانہ میں ہفتہ کو کم از کم 10 مسلح افراد نے ایک نجی فرم کے دفتر سے 7 کروڑ روپے کی نقدی لوٹ لی۔ یہ واردات شہر کے راج گرو نگر میں اے ٹی ایم میں نقد رقم جمع کرنے والی کمپنی ’سی ایم ایس‘ کے ساتھ انجام دی گئی۔ بدمعاش کمپنی کی وین میں موجود نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ واردات دیر رات تقریباً ڈیڑھ بجے انجام دی گئی اور پولیس کو صبح 7 بجے اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس نے کیش وین اور واردات میں استعمال ہتھیار ملاپور میں گاؤں پنڈوری سے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Published: undefined

پولیس کمشنر مندیپ سنگھ سدھو نے میڈیا کو بتایا کہ راج گرو نگر کے قریب واقع کیش مینجمنٹ فرم 'سی ایم ایس' کے دفتر میں لوٹ کی واردات انجام دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر کمپنی کی 15 کیش وینیں وہاں کھڑی ہوتی ہیں۔ پولیس نے شرپسندوں سے کیش وین برآمد کر لی ہے۔ پولیس نے ڈکیتی کی واردات سے قبل موقع پر نصب سی سی ٹی وی کو تباہ کرنے والے شرپسندوں کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق تقریباً 1.30 بجے کمپنی کے احاطے میں دس لوگ داخل ہوئے۔ ان میں سے دو لوگ پچھلے راستے سے کمپنی کے دفتر میں داخل ہوئے اور دروازہ کھولا۔ اس کے بعد باقی ملزمان اندر آئے اور وہاں تعینات دو گارڈز اور تین ملازمین کو یرغمال بنا لیا۔ اس کے بعد وہ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ کمپنی کے دفتر میں بنائی گئی تکوری میں نقدی رکھی جاتی ہے۔ اس کے باہر جمعے کا کلیکشن باکس میں رکھا گیا تھا، جو تقریباً سات کروڑ روپے تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined