قومی خبریں

وارانسی میں بارش سے سڑکیں پانی سے بھری، کیوٹو کا ذکر کرتے ہوئے اکھلیش یادو کا طنز

وارانسی میں شدید بارش کی وجہ سے صورتحال ابتر نظر آ رہی ہے اور سڑکیں پانی سے بھر گئی ہیں، جس سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے طنز کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

وارانسی: یوپی میں اتوار کی صبح سے ہی موسلادھار بارش ہوئی اور کئی شہروں میں سڑکوں پر پانی بھر گیا۔ دریں اثنا، وارانسی میں بھی بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا اور سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئیں۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے جاپانی شہر کیوٹو کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی پر طنز کیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پی ایم مودی وارانسی لوک سبھا سیٹ سے مسلسل تیسری بار جیت گئے ہیں اور بارش کے بعد ان کے پارلیمانی حلقے کی حالت خراب ہے۔ تیز بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایکس پر طنزیہ انداز میں لکھا، ’’یہاں اتیہاس (تاریخ) اسی طرح ہر بار دوہراتا ہے۔ پردھان پارلیمانی حلقے میں کیوٹو ڈبکی لگاتا ہے۔‘‘

Published: undefined

وارانسی میں صبح سے ہی موسلادھار بارش جاری ہے، جس کے بعد وارانسی کے شہری علاقوں جیسے شیو پور، نادیسر، چھاؤنی لہورابیر سگرا لنکا علاقے میں پانی جمع ہونے کی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام کی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، سی ایم یوگی نے تمام ضلع مجسٹریٹوں اور میونسپل باڈیز کو سیلاب اور پانی جمع ہونے سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ عوامی نمائندوں کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات اور کیمپوں میں آباد کرے اور امداد تقسیم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آسمانی بجلی گرنے یا دیگر قدرتی آفات سے جانی نقصان کی صورت میں متاثرہ خاندان کو 24 گھنٹے کے اندر امدادی رقم مقامی فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined