اتر پردیش میں گھنی دھند کے باعث ایک اور سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ سیتا پور میں بس بے قابو ہوکر پل کے نیچے تالاب میں الٹ گئی۔ اس حادثے میں بس میں سوار 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق سیتاپور کے ریوسا تھانہ علاقے میں بدھ کی دیر رات ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں مزدوروں سے بھری بس بے قابو ہوکر پل کے نیچے تالاب میں الٹ گئی۔ اس بس میں تقریباً 60 مزدور سوار تھے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس انچارج انسپکٹر کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔ فی الحال اس بارے میں زیادہ معلومات موصول نہیں ہوسکی ہیں کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined