قومی خبریں

یوپی میں دردناک سڑک حادثہ، ڈبل ڈیکر بس ڈیوائیڈر سے ٹکرائی، 36 مسافر زخمی

بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر گڈھے میں جا گری جس سے اس میں سوار 36 مسافر زخمی ہو گئے، ان میں سے 28 مسافروں کو اسپتال مین داخل کرایا گیا ہے، بقیہ کو معمولی علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔

سڑک حادثہ / یو این آئی
سڑک حادثہ / یو این آئی 

یوپی کے فیروز آباد ضلع واقع تھانہ نگلا کھنگر علاقہ میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر دہلی سے گورکھپور جا رہی ایک ڈبل ڈیکر بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر گڈھے میں جا گری۔ اس حادثہ سے اس میں سوار 36 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ ان میں سے 28 مسافروں کو اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے، جبکہ بقیہ کو معمولی علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی اکھلیش نارائن نے بتایا کہ گورکھپور کے پرائیویٹ ٹریولس کی بس دہلی سے جمعرات کی شب ساڑھے آٹھ بجے سواری لے کر گورکھپور کے لیے روانہ ہوئی۔ جیسے ہی بس ضلع فیروز آباد کے تھانہ نگلا کھنگر علاقہ میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر پہنچی، وہ بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور گڈھے میں جا گری۔ انھوں نے بتایا کہ اس میں سوار سبھی مسافروں کو باہر نکالا گیا اور ایمبولنس سے سیفئی اسپتال بھیجا گیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

Published: undefined

شیام لال گولا کی ایک پرائیوٹ بس نمبر یوپی53ایف ٹی4523 دہلی کے کشمیری گیٹ سے رات کو 8 بجے گورکھپور کے لیے روانہ ہوئی تھی، جس میں 36 سواری مسافر بیٹھے ہوئے تھے۔ رات تقریباً ایک بجے سرسا گنج کے پاس اچانک بس ڈرائیو کو جھپکی آ گئی جس میں بس ریلنگ توڑتی ہوئی سڑک کے نیچے اتر گئی۔ فوراً ہی سرسا گنج اور نگلا کھنگر کی پولیس موقع پر پہنچی اور راحت رسانی کا کام شروع کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined