قومی خبریں

راجستھان کے بیکانیر میں شدید سڑک حادثہ، 10 افراد ہلاک، 20 سے زیادہ افراد زخمی

راجستھان کے بیکانیر میں ایک شدید سڑک حادثہ ہوا ہے، سری ڈونگرگڑھ کے پاس نیشنل ہائی وے نمبر 11 پر ایک بس اور ٹرک تصادم میں 10 لوگوں کی موت واقع ہو گئی، جبکہ 20 سے 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راجستھان کے بیکانیر ضلع میں ایک شدید سڑک حادثہ کی خبر سامنے آ رہی ہے، خبروں کے مطابق نیشنل ہائی وے نمبر-11 پر سری ڈونگرگڑھ کے قریب ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا، جس میں تقریباً 10 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے، جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق اس حادثے کے بعد کئی مسافر بری طرح بس میں پھنس گئے، جنہیں بڑی مشقت کے بعد باہر نکالا گیا، اس شدید حادثے میں کئی مسافروں نے تو موقع پر ہی دم توڑ دیا، وہیں حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس کے سبب امدادی کام میں کچھ دیر لگی، جس سے کچھ لوگوں کو بچایا نہیں جا سکا، حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں نے پولس کو اطلاع دی، جس کے بعد زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے 11 نومبر کو بیکانیر ضلع کے دیش نوک قصبے کے قریب ایک شدید سڑک حادثہ میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے تھے، پولس نے بتایا تھا کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک منی بس سامنے سے آنے والی جیپ سے جا ٹکرائی۔ اس شدید تصادم سے چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک نے استپال میں دم توڑ دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined