قومی خبریں

نتیش حکومت کے خلاف آر جے ڈی کے مظاہرہ میں ہنگامہ

بہار میں آر جے ڈی کارکنان آج سڑک پر اتر کر مہنگائی، بے روزگاری اور جرائم سمیت دیگر ایشوز کو لے کر اسمبلی گھیراؤ کر رہے ہیں۔ اس دوران پولس اور آر جے ڈی کارکنان میں دھکا-مکی والے حالات پیدا ہو گئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بہار میں بڑھتے جرائم اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ دیگر عوامی مسائل کو لے کر آر جے ڈی نے سڑک پر اتر کر مظاہرہ کیا۔ پٹنہ میں آر جے ڈی نے نتیش حکومت کے خلاف مارچ نکالا جس میں ہنگامہ والے حالات پیدا ہو گئے۔ آر جے ڈی نے اپنا مارچ جے پی گولمبر سے شروع کیا اور اس دوران پولس نے آر جے ڈی کارکنان کو روکنے کی کوشش کی۔ پولس اور آر جے ڈی کارکنان میں دھکا-مکی والے حالات بھی پیدا ہو گئے۔ تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو کا کہنا ہے کہ پولس کے ذریعہ ان کا قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ آر جے ڈی نے بہار اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کا ارادہ کیا ہوا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ عظیم سماجوادی لیڈر رام منوہر لوہیا کا کہنا تھا کہ سڑک سونی ہو جائے تو ایوان آوارہ ہو جائے گا۔ پٹنہ میں تیجسوی نے منگل کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج مہاگٹھ بندھن میں شامل پارٹیاں اسمبلی گھیرنے کے لیے سڑک پر اتریں گی۔ بہار حکومت مفاد عامہ میں کام نہیں کر رہی ہے، اس لیے اسے آئینہ دکھانا ضروری ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی اپوزیشن کا کردار نبھا رہی ہے اور حکومت سے مفاد عامہ کے ایشوز پر سوال کر رہی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان آر جے ڈی لیڈر اور سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کان کھول کر سن لو، روک سکو تو روک لو۔ ہم نے اب یہ ٹھانا ہے، بے روزگار نوجوانوں کی چولہے سے لپٹی خواتین کو ان کا حق دلوانا ہے۔‘‘

Published: undefined

غور طلب ہے کہ آر جے ڈی کے سینکڑوں کارکنان اور لیڈر پٹنہ کے گاندھی میدان واقع جے پی گولمبر پر جٹے ہوئے ہیں۔ انھیں وہیں روکنے کے لیے کثیر تعداد میں پولس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ آر جے ڈی کارکنان نعرہ بازی کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined