اروناچل پردیش میں جنتا دل یو کے 6 اراکین اسمبلی کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد جنتا دل یو میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ جنتا دل یو کے 6 اراکین اسمبلی کو بی جے پی کے ذریعہ اپنی پارٹی میں شامل کرائے جانے کے بعد نتیش کمار کے چہرے کی ہوائیاں اڑ گئی ہیں۔ اُدھر اپوزیشن کو جنتا دل یو کو تنقید کا نشانہ بنانے کا موقع مل گیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر تیج پرتاپ یادو نے جنتا دل یو کے 6 اراکین اسمبلی کے بی جے پی میں شمولیت پر کہا ہے کہ ’’وہاں (اروناچل پردیش) سے شروعات ہو چکی ہے، اب بہار میں بھی ان کا صفایا ہو جائے گا۔ جنتا دل یو پوری طرح ٹوٹ چکی ہے۔ نتیش کمار جی نے بی جے پی کے ساتھ جا کر بہت غلط فیصلہ لیا اور خود اپنی پیٹھ میں چھرا مارنے کا کام کیا۔‘‘
Published: undefined
یہاں قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز جب ہماچل پردیش میں 6 جنتا دل یو اراکین اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبریں عام ہوئیں، تو نتیش کمار سے سوال کیا جانے لگا جس کو وہ ٹالتے ہوئے نظر آئے۔ جب نتیش کمار سے پوچھا گیا کہ اروناچل میں جنتا دل یو کے 6 اراکین اسمبلی میں بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں، کیا یہ آپ کی خوشی سے ہوا ہے؟ سوال سننے کے بعد نتیش کمار مسکرائے اور ٹالتے ہوئے لہجے میں کہا کہ ’’ایسی کوئی بات نہیں ہے، ابھی ہم لوگوں کی میٹنگ ہے، کانفرنس ہے، ہمارا ذہن اسی پر مرکوز ہے۔ وہ اپنے راستے چلے گئے ہیں۔‘‘ اتنا کہہ کر نتیش کمار آگے بڑھ گئے۔
Published: undefined
اروناچل میں جاری سیاسی سرگرمی کے درمیان آر جے ڈی کے قومی نائب صدر شیوانند تیواری نے بھی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’اتحاد کے اصولوں کی خلاف ورزی کر بی جے پی نے پیغام دے دیا ہے کہ وہ نتیش کمار کو اہمیت نہیں دیتی۔‘‘ شیوانند تیواری نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حال ہی میں قومی راجدھانی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں ریاست کے دو نائب وزرائے اعلیٰ تار کشور پرساد اور رینو دیوی کو بتایا گیا ہے کہ بہار کے لوگوں نے بی جے پی میں بھروسہ ظاہر کیا ہے، جس کے سبب پارٹی کو زیادہ سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined