راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے تیسرے محاذ کے قیام سے متعلق باتوں کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کے بغیر کسی فرنٹ کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے ایک نیوز چینل سے بات چیت کے دوران یہ باتیں کہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’اس وقت بی جے پی کے خلاف متحد اپوزیشن کی ضرورت ہے۔‘‘ لالو پرساد یادو نے مزید کہا کہ ’میں تیسرے محاذ کو کانگریس سے الگ نہیں مانتا۔ کانگریس جب اپوزیشن میں ہے تو وہی فرنٹ ہے۔‘‘ اتر پردیش میں ایس پی اور بی ایس پی اتحاد سے متعلق سوال کے جواب میں لالو پرساد نے خوشی ظاہر کی اور کہا کہ مایاوتی اور اکھلیش یادو کا ایک ساتھ آنا خوش آئند ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا کاٹ رہے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو علاج کے لیے دہلی کے ایمس پہنچ گئے ہیں۔ رِیمس کے ڈاکٹروں کی صلاح کے بعد انھیں راجدھانی ٹرین سے دہلی لایا گیا۔ دہلی پہنچنے کے بعد لالو پرساد نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بی جے پی کی سخت تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’بہار میں حکومت پر نتیش کمار اپنی گرفت کھو چکے ہیں۔ نتیش حکومت میں بی جے پی لیڈروں نے بہار کو آگ کے حوالے کر دیا ہے، ہر جگہ فسادات اور تشدد برپا ہیں لیکن کوئی سخت قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔ وزیر اعلیٰ حکومت پر اپنی گرفت کھو چکے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز