انتخابات میں مخالفین پر حملے کرنا اور ان کےخلاف محاذ کھولنا ایک عام بات ہے لیکن اس سال کے عام انتخابات میں جو زبان اور جو ایشوز اٹھائے جا رہے ہیں اس سے انتخابی مہم کے معیار پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم سے لے کر زیادہ تر سیاسی رہنما انتخابات کے وقار کو تار تار کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے بیگو سرائے کے امیدوار گری راج سنگھ ایسے سیاسی رہنماؤں کی فہرست میں سب سے آگے آتے ہیں اور وہ اقلیتوں کے تعلق سے مستقل الٹے سیدھے بیان دیتے رہے ہیں۔ اپنے بیانوں میں مخا لفین کو پاکستان بھیجنا تو ان کا تکیہ کلام بن گیا ہے۔
Published: 16 May 2019, 12:10 PM IST
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی یادو نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے مخالفین کو پاکستان بھیجنے والے بیان پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کسی کے باپ کا نہیں ہے۔ حال ہی میں ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے تیجسوی نے کہا ’’ گری راج سنگھ کہتے ہیں کہ سب کو پاکستان بھیج دیں گے۔ ہندوستان کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے جو وہ سب کو پاکستان بھیج دیں گے‘‘۔ ایسا نہیں ہے کہ تیجسوی یادو نے پہلی مرتبہ گری راج سنگھ پر حملہ بولا ہے اس سے قبل وہ ان کو ’گر گٹ راج‘ اور’ وش راج‘ کہہ چکے ہیں۔
Published: 16 May 2019, 12:10 PM IST
ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی نے کہا تھا ’’اے گر گٹ راج زمینداری کے دن گئے پر تمہاری زمینداری نہیں گئی۔ تمہارے باپ کا زمین ہے یہ ؟دلت پسماندہ، قبائلی، اقلیتوں کو پاکستان جانے کے لئے کہتا ہے90 سے پہلے کے بندھوا سمجھے ہو کیا ؟ ارے ہم یہاں کہ اصلی شہری ہیں، تم جاؤ پاکستان‘‘۔
Published: 16 May 2019, 12:10 PM IST
واضح رہے کہ گری راج سنگھ بی جے پی کے ٹکٹ پر بیگو سرائے سے چناؤ لڑ رہے ہیں اور ان کے خلاف جے این یو کے لیڈر کنہیا کمار سی پی آئی کے ٹکٹ پر چناوی میدان میں ہیں جبکہ آر جے ڈی کے امیدوار تنویر حسن ہیں۔
Published: 16 May 2019, 12:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 May 2019, 12:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز