ممبئی: بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے جڑے ڈرگ (نشہ آور دوا) معاملہ کی جانچ کر رہی ہے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اہم مشتبہ ریا چکرورتی سے اتوار کو تقریباً چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ این سی بی ریا سے پیر کو بھی پوچھ گچھ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس معاملہ میں باضابطہ طور پر اب تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے لیکن ریا نے قبول کیا ہے کہ وہ ڈرگ کا خود استعمال نہیں کرتی تھی بلکہ سوشانت کے لئے رکھتی تھی۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ایک ٹیم بھی اتوار کو کپور اسپتال پہنچی اورجہاں سوشانت کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں سے پوچھ گچھ کی۔ خیال رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ کی سی بی آئی، این سی بی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ جانچ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے آج صبح سنیچر کو گرفتار کیے گئے اداکار کے گھر کام کرنے والے ان کے معاون دیپیش ساونت کو نو ستمبر تک این سی بی کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
پونے: سوشانت سنگھ راجپوت معاملے میں ریا چکرورتی کے وکیل ستیش منو شنڈے نے کہا ہے کہ ریا گرفتار ہونے کے لئے تیار ہے کیونکہ یہ سب کچھ ’اندھیرے میں تیر چلاکر شکار (وچ ہنٹ)‘ جیسا ہو رہا ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے افسران اور ممبئی پولیس کی ایک ٹیم اتوار کی صبح ریا کے گھر پہنچی اور ان سے جانچ میں شامل ہونے کے لئے کہا۔ ریا اپنی کار میں ممبئی پولیس کی تین گاڑیوں کی نگرانی میں آج این سی بی دفتر پہنچی۔
Published: undefined
اس دوران ریا نے یہ کہتے ہوئے خود کا دفاع کیا ’’کسی کو پیار کرنا جرم نہیں ہے۔ میں پیار کے لئے سزا پانے کو تیار ہوں‘‘۔ بے قصور ہونے کے سبب میں پیشگی ضمانت کے لئے عدالت نہیں گئی۔ این سی بی نے سوشانت سنگھ معاملے سے جڑے منشیات معاملے میں آنجہانی اداکار کے گھریلو مددگار دپیش ساونت، ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی اور اداکار کے سابق منیجر سیمویل مرنڈا کو ان کے مبینہ رول کے سلسلے میں گ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined