بی جے پی رکن پارلیمنٹ ریتا بہوگنا جوشی نے بہت کوشش کی کہ پارٹی ان کے بیٹے کو اسمبلی انتخاب میں ٹکٹ دے، لیکن ان کی ہر کوشش ناکام ہوگئی۔ اس کے بعد کچھ ایسے اشارے ملے تھے کہ ان کا بیٹا مینک جوشی پارٹی سے بغاوت کر سکتا ہے، اور وہی ہوا بھی۔ آج مینک جوشی نے بی جے پی کو جھٹکا دیتے ہوئے سماجوادی پارٹی کی رکنیت حاصل کر لی۔ مینک نے سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو کی موجودگی میں اعظم گڑھ کے گوپال پور اسمبلی کے جلسہ عام میں پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔
Published: undefined
دلچسپ بات یہ ہے کہ انتخاب سے ٹھیک پہلے بی جے پی چھوڑ کر سماجوادی پارٹی کا دامن تھامنے والے سوامی پرساد موریہ کی بیٹی سنگھ مترا موریہ بدایوں سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اب ریتا بہوگنا جوشی کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد ایسا نظارہ بن گیا ہے کہ ماں بی جے پی اور بیٹا سماجوادی پارٹی میں۔ ویسے مینک جوشی نے گزشتہ 22 فروری کو ہی سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کا اشارہ دے دیا تھا۔ اس دن مینک جوشی نے اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی اور اس کی تصویر خود اکھلیش یادو نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر بھی کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined