قومی خبریں

آر ای ای ٹی پیپر لیک: گہلوت حکومت نے ایس ڈی ایم اور ڈی ایس پی سمیت 20 افسروں کو کیا معطل

راجستھان میں سرکاری اساتذہ کی تقرری کے لیے حال ہی میں منعقد آر ای ای ٹی امتحان میں کچھ افسران اور ملازمین کا کردار مشتبہ پایا گیا تھا۔

امتحان، تصویر آئی اے این ایس
امتحان، تصویر آئی اے این ایس 

راجستھان میں آر ای ای ٹی پیپر لیک معاملے میں اشوک گہلوت حکومت نے اب تک راجستھان ایڈمنسٹریٹو سروس (آر اے ایس) کے ایک افسر، راجستھان پبلک سروس (آر پی ایس) کے دو افسران اور سوائی مادھو پور کے ایک ضلع تعلیمی افسر (ڈی ای او) سمیت 20 افسران اور ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔ ملازمین میں تین کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ملزم آر اے ایس کے ساتھ ساتھ آر پی ایس افسران کے خلاف محکمہ جاتی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

ریاست میں سرکاری اساتذہ کی تقرری کے لیے حال ہی میں منعقد آر ای ای ٹی امتحان میں ان افسران اور ملازمین کا کردار مشتبہ پایا گیا تھا۔ ریاست میں یہ پہلا ایسا معاملہ ہے جب نقل یا پیپر لیک ہونے کے معاملے میں آر اے ایس اور آر پی ایس افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

Published: undefined

ملزمین میں ایس ڈی ایم نرینر کمار مینا (آر اے ایس)، زونل افسر نارائن تیواری (آر پی ایس)، ڈی ایس پی راجو لال مینا، ضلع ایجوکیشن افسر رادھے شیام مینا (سبھی سوائی مادھو پور سے) اور 20 دیگر شامل ہیں۔ ابتدائی ثبوت ملنے کے بعد حکومت نے انھیں معطل کر دیا ہے، اور قصوروار پائے جانے پر انھیں خدمات سے برخاست کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined