کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کورونا وبا کے دوران بڑھتی بے روزگاری کو دیکھتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت سے گزارش کی ہے کہ وہ منریگا کے ساتھ ساتھ 'نیائے' کے نفاذ کو ضروری بنائیں۔ انھوں نے معیشت میں اصلاحات اور کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہوکر گاؤں لوٹنے والے لوگوں کے لیے منریگا اسکیم کو جاری رکھنا ضروری قرار دیا اور ساتھ ہی کہا ہے کہ اس سے بے روزگاری کا سامنا کرنے والوں کو راحت ملے گی۔
Published: 11 Aug 2020, 10:58 AM IST
راہل گاندھی نے اس تعلق سے منگل کے روز ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ”شہر میں بے روزگاری کی مار سے متاثرین کے لیے منریگا جیسے منصوبہ اور ملک بھر کے غریب طبقہ کے لیے نیائے نافذ کرنا ضروری ہے۔ یہ معیشت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہوگا۔“ ساتھ ہی راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے اور ٹوئٹ کے آخر میں سوال پوچھا ہے کہ ”کیا سوٹ بوٹ کی سرکارغریبوں کا درد سمجھ پائے گی؟“ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے ایک گراف پوسٹ کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ منریگا کے ذریعہ روزگار پانے کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
Published: 11 Aug 2020, 10:58 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Aug 2020, 10:58 AM IST