قومی خبریں

خواتین کے خلاف بڑھتے مظالم نے خواتین پر مبنی بی جے پی کے انتخابی نعروں کو بے معنی ثابت کیا: اروندر سنگھ لولی

اروندر سنگھ لولی کے مطابق بی جے پی کی تاناشاہی حکومت میں عوام مخالف پالیسیوں کے سبب آج ہر چھوٹا بڑا کاروباری پریشان ہے، آئندہ انتخاب میں وہ بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>اروندر سنگھ لولی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے</p></div>

اروندر سنگھ لولی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: آئندہ 3 فروری کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے گاندھی نگر واقع رام لیلا میدان میں  ’نیائے سنکلپ سمیلن‘ سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے کرشنا نگر اسمبلی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ پہلا موقع ہے جب کھڑگے جی کانگریس صدر بننے کے بعد دہلی میں کسی جلسہ کو خطاب کریں گے۔ اس کے لیے ہماری ذمہ داری ہے کہ مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے سبھی اسمبلی حلقوں میں ہر گھر سے لوگوں کی شرکت یقینی بنائی جائے۔

Published: undefined

اروندر لولی نے پارٹی لیڈران و کارکنان سے کہا کہ لوگوں کو کانگریس کے ساتھ مضبوطی سے جوڑنے کا کام ہونا چاہیے۔ ہمیں بی جے پی کی گمراہ کن تشہیر سے کمزور نہیں پڑنا ہے، بلکہ مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہنا ہے اور گزشتہ 10 سال کی بی جے پی کی ناکامیوں کا پلندہ لے کر دہلی کے ہر گھر تک پہنچنا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان دہلی کانگریس صدر بی جے پی کو خواتین مخالف پارٹی قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ کا نعرہ دیتی ہے، لیکن خواتین پر ہو رہے مظالم اور استحصال کو روکنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔ راجدھانی میں روزانہ اوسطاً 5 عصمت دری کے واقعات ہونا مرکزی وزارت داخلہ کے سیکورٹی نظام اور دہلی کے نظامِ قانون کی حالت کو ظاہر کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ انتخاب میں بی جے پی کا نعرہ ’بہت ہوا مہیلاؤں پر اتیاچار، ابکی بار بی جے پی سرکار‘ انتخاب جیتنے کے بعد پوری طرح غلط ثابت ہو گیا ہے، کیونکہ بی جے پی کی 10 سالہ حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم بڑھے ہیں۔

Published: undefined

دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی تاناشاہی حکومت اور عوام مخالف پالیسیوں کے سبب آج چھوٹا بڑا ہر کاروباری پریشانی ہے۔ تجارت کرنے والے، صنعت کرنے والے اور بے روزگار نوجوان مہنگائی سے پریشان ہیں۔ ہمیں مضبوطی سے کھڑے ہو کر بی جے پی کے عوام مخالف چہرے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بی جے پی کی مرکزی حکومت اور دہلی کی ریاستی حکومت نے گزشتہ 10 سالوں میں لوگوں کے مفادات اور ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے، صرف ذات پات کی سیاست کی ہے اور فرقہ واریت عام کر لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined