شری ہری كوٹا: ہندوستانی خلائی ریسرچ تنظیم (اسرو) نے بدھ کو لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی46 سےزمین کی نگرانی کرنے والے رڈار امیجنگ سیٹلائٹ آر آئی ایس ٹی۔ 2 بی کا کامیاب تجربہ کرکے ایک بار پھر بڑی کامیابی حاصل کی۔ اسرو کے ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ کا تجربہ یہاں سے قریب 80 کلو میٹر دور شري هری كوٹا سے بدھ کی صبح پانچ بجکر 30 منٹ پر فرسٹ لانچ پیڈ سے کیا گیا ۔
Published: undefined
300 کلو گرام آر آئی ایس ٹی۔ 2 کو(ری سیٹ بی) اسرو کے آرآئی ایس ٹي پروگرام کا چوتھا مرحلہ ہے اور اس کا استعمال اسٹریٹجک نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے کیا جائے گا۔ یہ سیٹلائٹ ایک فعال ایس اے آر (مصنوعی رڈار) سے لیس ہے۔
Published: undefined
بادل چھائے رہنے یا اندھیرے میں ’ریگولر‘ ریموٹ-سینسنگ یاآپٹیکل امیجنگ سیٹلائٹ زمین پر چھپے اشیاء کا پتہ نہیں لگا پاتا ہے جبکہ ایک فعال سینسر ’ایس اے آر‘ سے لیس یہ مصنوعی سیارہ دن ہو یا رات، بارش یا بادل چھائے رہنے کے دوران بھی خلا سے خاص طریقے سے زمین کی نگرانی کرسکتا ہے۔ سبھی موسم میں کام کرنے والے اس سیٹلائٹ کی یہ خصوصیت اسے سیکورٹی دستوں اور آفات میں راحت ایجنسیوں کے لئے خصوصی بنا دیتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined