راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے مرکز کی مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے ملک میں سماجی سیکورٹی کا نفاذ ہو کیونکہ یہ ہر ضرورت مند کا حق ہے۔ ریاستی حکومت ہر اہل شخص کو سماجی سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسپتالوں میں مفت دوائیں اور علاج اسی کا حصہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سبھی ریاستوں کے لیے اسے نافذ کرنے کا وقت آ گیا ہے اور مرکزی حکومت سے سبھی اہل لوگوں کو سماجی سیکورٹی فراہم کرنے کی گزارش کی۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یو پی اے حکومت تعلیم کا حق، روزگار کا حق اور فوڈ سیکورٹی کا حق لے کر آئی، جو اس سمت میں شروعاتی اقدام تھے۔ انھوں نے کہا کہ راجستھان سبھی کے لیے صحت کوریج کو نافذ کرنے میں ملک میں سرفہرست ریاست بن گئی ہے۔ ’مکھیہ منتری چرنجیوی سواستھ بیمہ یوجنا‘ سے ریاست میں 1.34 کروڑ سے زیادہ کنبوں کے جڑنے سے کڈنی، دل، لیور وغیرہ امراض کا مہنگا علاج اب مفت ہو رہا ہے۔
Published: undefined
’مفت نروگی راجستھان یوجنا‘ کے تحت 5000 سے زیادہ دواؤں، سرجری اور ٹانکے کو فہرست بند کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی سبھی اسپتالوں میں کیش لیس علاج کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے لیے اسپتالوں میں ضروری دواؤں اور جانچ کی اضافی سہولیات یقینی بنائی جا رہی ہیں۔ اس منصوبہ کے تحت اب تک 72000 سے زیادہ کینسر مریضوں اور 35000 سے زیادہ امراض قلب سے متاثر افراد کا علاج کیا جا چکا ہے اور 11 لاکھ سے زیادہ مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے۔ ریاستی حکومت نے مئی 2021 سے اب تک 1400 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔ منصوبہ کے تحت بیمہ کور کو 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز