قومی خبریں

کولکاتا واقعہ: جونئیر ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال 15ویں روز بھی جاری

کولکاتا کے میڈیکل کالج میں اپنی ساتھی کے ساتھ ہوئی درندگی پر جونئیر ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال 15ویں روز بھی جاری رہی۔ انہوں نے حکومت کو مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 21 اکتوبر تک ہڑتال کی دھمکی دی تھی

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

کولکاتا: کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال میں جونئیر ڈاکٹروں کی جانب سے اپنی ساتھی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج جاری ہے اور آج اس احتجاجی بھوک ہڑتال کا 15واں روز ہے۔ اس واقعے نے طبی برادری کو شدید غم و غصہ میں مبتلا کر دیا ہے اور احتجاجی ڈاکٹر اپنی مطالبات کے پورا ہونے تک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔

Published: undefined

ہفتے کے روز شمالی 24 پرگنہ کے پانیہاٹی علاقے سے، جہاں مقتولہ کا گھر واقع ہے، ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جو مظاہرین کو احتجاج کے مقام اسپلینیڈ تک لے کر جائے گی۔ اس ریلی کی قیادت ’ویسٹ بنگال جونئیر ڈاکٹرز فرنٹ‘ (ڈبلیو بی جے ڈی ایف) کر رہا ہے، جس نے عام لوگوں سے اس میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

ڈبلیو بی جے ڈی ایف نے حکومت کو 21 اکتوبر تک مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں کام چھوڑنے اور مزید احتجاجی اقدامات کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ان کے سینئر ساتھیوں کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد کیا گیا۔

دریں اثنا، ریاستی سکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو ریاستی حکومت کے مختلف نوکرشاہوں کے ساتھ میٹنگ کی، خاص طور پر ریاستی محکمہ صحت سے وابستہ افسران، مختلف سرکاری میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے کام کی پیش رفت کے بارے میں معلومات لی۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زیر التوا کام 25 اکتوبر تک مکمل کئے جائیں۔ دیوالی کی تعطیلات کے بعد سپریم کورٹ میں ایک اہم سماعت ہونے والی ہے، جس کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے مختلف میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں سیکورٹی اور انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے کام پر رپورٹ پیش کرنے کی امید ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined