سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کی سبکدوشی کے لیے طے شدہ عمر میں جلد ہی اس میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ بار کاؤنسل آف انڈیا نے سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے ججوں کی سبکدوشی کی عمر بالترتیب 65 اور 67 سال کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنے کی وکالت کی ہے۔ فی الحال ہائی کورٹ کے جج 62 سال اور سپریم کورٹ کے جج 65 سال کی عمر میں سبکدوش ہوتے ہیں۔
Published: undefined
دراصل بار کاؤنسل کے لیڈران ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی سبکدوشی کی عمر بڑھانے کا مطالبہ کافی دنوں سے کر رہے ہیں۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے بار کاؤنسل آف انڈیا (بی سی آئی) نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ سبھی ریاستوں کی بار کاؤنسل، ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن اور بار کاؤنسل آف انڈیا کے عہدیداران نے گزشتہ ہفتہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی سبکدوشی کی عمر بڑھانے کے بارے میں اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس پر وسیع غور و فکر کے بعد میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیا گیا کہ آئین میں فوری ترمیم ہونی چاہیے اور ہائی کورٹ کے ججوں کی سبکدوشی کی عمر 62 سال سے بڑھا کر 65 سال، اور سپریم کورٹ کے ججوں کی سبکدوشی کی عمر 65 سال سے بڑھا کر 67 سال کی جانی چاہیے۔
Published: undefined
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ میٹنگ میں پارلیمنٹ سے مختلف طرح کے عمل میں ترمیم پر غور کرنے کی سفارش کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔ ایسا اس لیے تاکہ تجربہ کار وکلاء کو مختلف کمیشنوں اور دیگر اسٹیج کا سربراہ مقرر کیا جا سکے۔ بی سی آئی سکریٹری شریمنتو سین نے یہ بیان 14 ستمبر کو جاری کیا جس میں یہ بھی کہا کہ ’’فیصلہ لیا گیا ہے کہ اس خط کی کاپی وزیر اعظم اور مرکزی وزارت برائے قانون و انصاف کو بھیجی جائے تاکہ تجویز پر فوری کارروائی کی جا سکے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز