جموں: جموں و کشمیر میں برف و باراں اور موسلا دھار بارشوں کے بیچ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ بدھ کی صبح ضلع رام بن سے اپنے سفر کے 130 ویں دن دوبارہ شروع ہوئی۔
Published: undefined
یہ یاترا سال گذشتہ کے 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور جمعرات کی شام پنجاب سے جموں وکشمیر میں داخل ہوئی اور یہ یاترا 30 جنوری کو سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں اختتام پذیر ہوگی۔
معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے روز جوں ہی راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کا دوبارہ آغاز ہوا تو پہلے سے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے کانگریس لیڈر کا استقبال کیا اور اُن کے حق میں نعرے بلند کئے۔
Published: undefined
جموں وکشمیر کانگریس یونٹ کے صدر وقار رسول، غلام احمد میر اور کئی کانگریس لیڈران یاترا میں راہل گاندھی کے ہمراہ ہیں۔ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یاترا کے لئے سیکورٹی کا بھر پور بندوبست کیا ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز