قومی خبریں

نیٹ میں گریس مارکس پانے والے 1500 سے زائد امیدواروں کے نتائج کی ازسرِنو جانچ ہوگی، کمیٹی تشکیل: این ٹی اے

نیشنل ایلیجبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) کے کئی امیدواروں نے الزام لگایا ہے کہ نمبرات میں اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے 67 امیدواروں کو پہلا مقام ملا ہے اور ان میں سے پانچ ایک ہی سینٹر کے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: سوشل میڈیا</p></div>

تصویر: سوشل میڈیا

 

وزارت تعلیم نے ’نیٹ-یوجی‘ میڈیکل داخلہ کے امتحان میں گریس مارکس (اعزازی نمبر) حاصل کرنے والے 1500 سے زیادہ امیدواروں کے نتائج کی دوبارہ جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے ہفتہ (8 جون) کو یہ معلومات دی ہے۔ الزام لگایا جا رہا ہے کہ امیدواروں کے نمبروں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے 67 امیدواروں نے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

Published: undefined

این ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل سبودھ سنگھ نے کہا ہے  کہ یو پی ایس سی کے سابق چیئرمین کی سربراہی میں قائم کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات دے گی اور ان امیدواروں کے نتائج پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گریس مارکس دینے کا امتحان کی اہلیت کے معیار پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور متاثرہ امیدواروں کے نتائج کے جائزے سے داخلہ کے عمل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Published: undefined

نیشنل ایلیجبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) کے بہت سے امیدواروں نے الزام لگایا ہے کہ نمبروں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے 67 امیدواروں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور ان میں سے پانچ ایک ہی مرکز سے ہیں۔ این ٹی اے نے کسی بھی بے ضابطگی کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں میں تبدیلی اور امتحانی مرکز میں وقت ضائع کرنے کے لیے دیے گئے گریس مارکس طلبہ کے زیادہ نمبر حاصل کرنے کی وجہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined