قومی خبریں

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج کل ہوں گے برآمد، کانگریس نے کی مبصرین کی تقرری

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کانگریس نے اشوک گہلوت، بھوپیش بگھیل و جی. پرمیشور کو مہاراشٹر کے لیے اور طارق انور، ملّو بھٹی وکرمارک و کرشنا الّاورو کو جھارکھنڈ کے لیے مبصر مقرر کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد اب سبھی کو 23 نومبر یعنی کل کا انتظار ہے جب ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ اس سے ٹھیک ایک دن قبل کانگریس نے دونوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی پر نظر رکھنے کے لیے اپنے مبصرین کی تقرری کر دی ہے۔ جمعہ کے روز کانگریس نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر اس سلسلے میں جانکاری دی۔

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے دستخط سے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق پارٹی نے راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل اور ڈاکٹر جی. پرمیشور کو مہاراشٹر میں انتخابی نتائج پر نظر رکھنے کے لیے مبصر مقرر کیا ہے۔ علاوہ ازیں طارق انور، ملّو بھٹی وکرمارک اور کرشنا الّاورو کو جھارکھنڈ کا مبصر مقرر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ ’’کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ان لیڈروں کو مبصر کے طور پر مقرر کیا ہے، جو فوری اثر سے انتخاب کے بعد کی حالت پر نظر رکھنے کے لیے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ جائیں گے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جھارکھنڈ میں 81 اسمبلی سیٹوں پر 2 مراحل میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔ پہلے مرحلہ میں 13 نومبر کو 43 اسمبلی سیٹوں پر اور 20 نومبر کو دوسرے و آخری مرحلہ میں 38 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔ دوسری طرف مہاراشٹر کی سبھی 288 اسمبلی سیٹوں پر ایک ہی مرحلہ میں 20 نومبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ دونوں ریاستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان 23 نومبر کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہو جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined