قومی خبریں

سورج کی تپش سے جل رہے دہلی کے باشندے، محکمہ تعلیم نے سبھی پرائیویٹ اسکولوں کو بند کرنے کا دیا حکم

محکمہ تعلیم نے سرکلر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے سرکاری اسکول 11 مئی کے بعد سے بند ہیں، لیکن شدید گرمی کے باوجود پرائیویٹ اسکول کھلے ہوئے ہیں انھیں فوراً ہی بند کیا جائے۔

<div class="paragraphs"><p>اسکولی طالبات، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اسکولی طالبات، تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی میں ان دنوں سورج کی تپش سے عوام پریشان ہیں۔ دن کے وقت لو کے تھپیڑوں نے سبھی کو بے حال کر رکھا ہے۔ درجہ حرارت 47 ڈگری سلسیس کے پار پہنچ رہا ہے۔ جھلسانے والی اس گرمی کو دیکھتے ہوئے دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں کو فوری اثر سے بند کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

پیر کی شام دہلی کے محکمہ تعلیم نے سبھی پرائیویٹ اسکولوں کو بند کیے جانے کا حکم صادر کر دیا۔ شدید گرمی کو دیکھتے ہوئے اس سال مجموعی طور پر پچاس دنوں کے لیے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ گرمی کی چھٹی کا ہی حصہ ہے۔ محکمہ تعلیم نے سرکلر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے سرکاری اسکول گیارہ مئی کے بعد سے بند ہیں، لیکن شدید گرمی کے درمیان پرائیویٹ اسکول کھلے ہوئے ہیں۔ انھیں فوراً ہی بند کیا جائے۔ محکمہ تعلیم نے دہلی کے سبھی پرائیویٹ اسکولوں کو ’گرمی کی چھٹی‘ کے تحت بند کیے جانے کا حکم دیا ہے۔ دہلی کے سرکاری اسکول میں گرمی کی چھٹی گیارہ مئی سے تیس جون تک کے لیے مقرر ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اس بار راجدھانی دہلی میں گزشتہ سال کے مقابلے زیادہ گرمی پڑنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ دہلی میں پیر کے روز اوسطاً درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے جو کہ روزانہ بڑھ رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ 45 ڈگری سلسیس پار رہنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دن میں شدید لو چلنے کے امکان کے ساتھ ہی ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined