ملک کی راجدھانی دہلی میں مولانا آزاد میڈیکل کالج کے قریب مختلف سرکاری اسپتالوں کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے آج نیٹ پی جی کونسلنگ جلد کرانے کو لے کر احتجاج کیا۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ ڈاکٹر نیٹ پی جی کونسلنگ 2021 کو جلد از جلد کرانے کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں، اس لئے انہوں نے مولانا آزاد میڈیکل کالج سے سپریم کورٹ تک پیدل مارچ کیا، اس دوران پولس نے رکاوٹیں لگا کر انہیں روکنے کی کوشش بھی کی۔ریزیڈنٹ ڈاکٹر احتجاج کرتے ہوئے، تصویر ویپن
Published: undefined
خبروں کے مطابق صفدر جنگ اسپتال سے لے کر دہلی کے تمام بڑے اسپتالوں کے ڈاکٹر اس مارچ میں شامل تھے۔ غور طلب ہے کہ نیٹ پی جی کاؤنسلنگ 2021 کو لے کر ریزیڈنٹ ڈاکٹرز گزشتہ 11 دنوں سے ہڑتال پر ہیں۔ اس کے علاوہ کونسلنگ شیڈول میں مسلسل ہو رہی تاخیر کی وجہ سے ریزیڈنٹ ڈاکٹر جلد سے جلد کاؤنسلنگ شیڈول کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
آپ کو بتا دیں کی نیٹ پی جی کونسلنگ 2021 پہلے 25 اکتوبر 2021 سے شروع ہونے والی تھی، تاہم سپریم کورٹ نے ای ڈبلیو ایس کوٹہ کی درستگی کو لے کر اس پر روک لگا دی تھی۔ وہیں میڈیکل کونسلنگ کمیٹی نے 18 دسمبر 2021 کو اپنی آفیشل ویب سائٹ mcc.nic.in پر کونسلنگ سے متعلق ایک نوٹس جاری کیا تھا۔ نوٹس کے مطابق کونسلنگ 4 راؤنڈ میں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے اس نئی کونسلنگ پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔
Published: undefined
اس فیصلے کا اطلاق 50 فیصد پوسٹ گریجویٹ نشستوں اور 15 فیصد گریجویٹ نشستوں پر ہوگا۔ یہ نشستیں مرکزی پول کے تحت آتی ہیں۔ میڈیکل کونسلنگ کمیٹی کے مطابق نیٹ کونسلنگ 2021 چار راؤنڈ میں منعقد کی جائے گی، یعنی آل انڈیا کوٹہ رؤند1، آل انڈیا کوٹہ رؤند 2، آل انڈیا کوٹہ ماپپ رؤند اور آخری راؤنڈ اگر سیٹیں بچ جاتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز