لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج (ایل ایچ ایم سی) کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کو دھمکانے اور حملے کے مدنظر جمعرات کو سبھی خدمات، مستقل اور ایمرجنسی خدمات انجام نہیں دینے کا اعلان کیا۔ ڈاکٹروں نے یہ فیصلہ اس واقعہ کے بعد لیا جب ایک مریض کے اہل خانہ نے 18 مئی کی شب کو ایک خاتون ڈاکٹر سمیت ریزیڈنٹ ڈاکٹرس کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔
Published: undefined
ایل ایچ ایم سی کے ڈائریکٹر کو لکھے خط میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسو سی ایشن نے کہا کہ ’’18 مئی کو ایک خاتون ڈاکٹر سمیت ریزیڈنٹ ڈاکٹرس کو ایک مریض کے رشتہ دار کے ذریعہ دھمکایا اور حملہ کیا گیا۔ زندگی بچانے والوں پر اس طرح کے ظالمانہ حملے اور ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک ناقابل قبول ہے۔ اس لیے ہم ایل ایچ ایم سی کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس فوری اثر سے سبھی خدمات سے ہٹ رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
ڈاکٹروں نے سبھی قصورواروں کو فوری اثر سے گرفتاری کے ساتھ ادارہ کی سطح پر ایف آئی آر درج کرنے اور دہلی میڈیکیئر سروس پرسنل اینڈ میڈیکیئر کے تحت معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے اسپتالوں میں ایک مریض-ایک رشتہ دار پروٹوکول کو سختی سے نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ سبھی ہائی رِسک اور دیگر شعبوں کے لیے الگ الگ باؤنسر مقرر کرنے اور فوری اثر سے ایک فوری عمل درآمد ٹیم کی تشکیل کے لیے بھی کہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز