قومی خبریں

پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کو لگا جھٹکا، آر بی آئی نے نئے گاہکوں کو جوڑنے پر لگائی روک

آر بی آئی نے کہا کہ ’’پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کو نئے کسٹمرس جوڑنے کے لیے آر بی آئی کی اجازت لینی ہوگی، آئی ٹی آڈٹ کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ہی نئے گاہکوں کو جوڑنے کی اجازت دی جائے گی۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ریزرو بینک نے 11 مارچ کو پے ٹی ایم پیمنٹس بینک پر نئے کسٹمرس جوڑنے پر روک لگا دی ہے۔ آر بی آئی نے اس کے ساتھ ہی پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کی آئی ٹی آڈٹ کرانے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ آئی ٹی آڈٹ کے معنی ہیں کہ کمپنی کا آئی ٹی انفراسٹرکچر یعنی سافٹ ویئر کتنے گاہکوں کا بوجھ اٹھانے میں اہل ہے، اس میں کیا خامیاں آ رہی ہیں اور کیوں آ رہی ہیں، ان سب کی جانچ ہوگی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق آر بی آئی نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ’’پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کو نئے کسٹمرس جوڑنے کے لیے آر بی آئی کی اجازت لینی ہوگی۔ اور آر بی آئی کے ذریعہ آئی ٹی آڈٹ کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ہی نئے گاہکوں کو جوڑنے کی اجازت دی جائے گی۔‘‘ واضح رہے کہ پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کے کام کی شروعات 23 مئی 2017 کو ہوئی تھی۔ 9 مارچ کو منی کنٹرول نے یہ خبر دی تھی کہ وجے شیکھر شرما کی کمپنی پے ٹی ایم پیمنٹس بینک اسمال فائنانس بینک (ایس ایف بی) کے لائسنس کے لیے آر بی آئی میں درخواست کرنے والا ہے۔ اس معاملے کی جانکاری رکھنے والے ذرائع نے بتایا تھا کہ پے ٹی ایم پیمنٹس بینک اس سال جون تک درخواست جمع کر سکتی ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے آر بی آئی کے اس فیصلے سے کمپنی کو جھٹکا لگا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined