قومی خبریں

مہاراشٹر میں مسلمانوں اور مراٹھا برادری کو ریزرویشن دیا جائے، کانگریس پارلیمانی بورڈ میں قرارداد منظور

نسیم خان نے کہا کہ عدالت نے بھی مسلمانوں کے ریزرویشن پر اپنی رضا مندی ظاہر کی تھی مگر سابقہ حکومت نے محض تعصب کی بنیاد پر مسلمانوں کو ریزرویشن کے ان کے حق سے محروم کر دیا تھا۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @INCMaharashtra
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @INCMaharashtra 

ممبئی: مہاراشٹر میں مسلمانوں اور مراٹھا برادری کو ریزرویشن دیا جائے اس قسم کی قرارداد گزشتہ روز کانگریس پارلیمانی بورڑ میں منظور کی گئی۔ اس کے علاوہ بورڈ میں مرکزی حکومت کے سیاہ زرعی قوانین، مزدورقوانین، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، ریاست کے سیاسی صورت حال، پارٹی کے تنظیمی امور کے ساتھ ہی حکومت کے کام کاج پر بھی غور وفکر کیا گیا اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف پروگرام کے انعقاد کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Published: undefined

جس میں ’ایک دن کسانوں کے ساتھ‘ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے نیز مہاراشٹر میں کانگریس کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے ’سنکلپ ابھیان‘ شروع کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جس کے لیے چھ ماہ کا پروگرام آل انڈیا کانگریس پارٹی نے طے کیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے نگراں ایچ کے پاٹل نے دی ہے۔

Published: undefined

پارلیمنٹری بورڈ کے اس اجلاس کی صدارت ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کی جبکہ ریاست کے نگراں ایچ کے پاٹل اس میں خصوصی طور پر موجود تھے۔ ان کے علاوہ کانگریس کے اعلی لیڈران بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ میں چار قراردادیں منظور کی گئیں جس میں پہلی قرارداد یہ کہ مرکز کے کسان ومزدو مخالف قوانین فوری طور پر رد کیا جائے۔ یہ قوانین ریاست میں لاگو نہ کیے جائیں بلکہ کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے نیا قانون بنایا جائے۔

Published: undefined

دوسری قرارداد میں قانونی بورڈ کو فوراً قائم کرتے ہوئے اس کے مطابق فنڈ تقسیم کیا جائے۔ تیسری قرارداد یہ کہ مراٹھا ومسلم ریزرویشن کی کانگریس پارٹی مکمل حمایت کرتی ہے۔ کسی بھی دوسرے ریزرویشن کو چھیڑے بغیر ان دونوں طبقات کو ریزوریشن ملنا چاہیے۔ چوتھی قرارداد یہ کہ پسماندہ طبقات، اقلیتوں، اوبی سی و خانہ بدوش برادری کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے ریاست کے مالی بجٹ میں ان کے لیے بھرپور حصہ مختص کیا جائے نیز جو مختص کیا جائے وہ لیپس نہ ہو، اس کے لیے قوانین بنائے جائیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مسلمانوں کے ریزرویشن کے معاملے کو سابق اقلیتی امور کے وزیر محمد عارف نسیم خان نے اٹھایا جس کی سابق راجیہ سبھا ممبر حسین دلوائی ودیگر ممبران نے بھرپور حمایت کی۔ اس موقع پر نسیم خان نے کہا کہ جب ریاست میں کانگریس و این سی پی کی حکومت تھی تو مراٹھا برداری کے ساتھ مسلمانوں کے ریزرویشن کو منظوری ان کی معاشی صورت حال کے پیشِ نظر دی گئی تھی، جسے اس کے بعد آنے والی بی جے پی کی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا۔ مگر اب جبکہ ریاست میں دوبارہ کانگریس این سی پی وشیوسینا کی حکومت قائم ہوگئی ہے تو پھرمسلمانوں کو ریزرویشن کو فوری طور پر بحال کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

نسیم خان نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے بھی مسلمانوں کے ریزرویشن پر اپنی رضا مندی ظاہر کی تھی مگر سابقہ حکومت نے محض تعصب کی بنیاد پر مسلمانوں کو ریزرویشن کے ان کے حق سے محروم کر دیا تھا۔ نسیم خان کے اس مطالبے پر وہاں موجود تمام ممبران نے زوردار حمایت کی جس کے بعد یہ مراٹھا برادری کے ساتھ مسلمانوں کے ریزرویش کی قرارد منظور کی گئی۔ اس جلسے کی شروعات دہلی کی سرحدوں پر جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران مرنے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوئی جس میں تمام شرکاء نے ان کے لیے دو منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined