بنگلورو: کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کی نجی کمپنیوں کی ملازمت کے حوالہ سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ریاستی روزگار بل، 2024 کے مسودے کو منظوری دے دی ہے۔ اس بل کے اسمبلی میں منظور ہونے کے بعد صنعتوں، کارخانوں اور دیگر اداروں میں مقامی افراد کو ریزرویشن دینا لازمی ہوگا۔
Published: undefined
مجوزہ بل میں منیجر یا انتظامی ملازمت میں 50 فیصد اور غیر انتظامی ملازمتوں میں 75 فیصد اسامیاں کنڑ لوگوں کے لئے مختص ہوں گی۔ وہیں، گروپ سی اور گروپ ڈی کی ملازمتوں میں صد فیصد ملازمتیں مقامی لوگوں کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کانگریس حکومت نے اس ضمن میں جو بل کا مسودہ منظور کیا ہے، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے اس کی اطلاع دی۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا، ’’کل ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں ریاست کے تمام صنعتوں میں سی اور ڈی گریڈ کی ملازمتوں پر 100 فیصد کنّڑ لوگوں کی تقرری کو ناگزیر بنانے کے لیے ایک بل منظور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی خواہش ہے کہ کنّڑ لوگوں کو کنّڑ سرزمین میں نوکریوں سے محروم نہ ہونا پڑے اور انہیں مادر وطن میں بہتر زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم کنّڑ حمایتی حکومت ہیں، ہماری ترجیح کنّڑ لوگوں کی فلاح و بہبود کو پیش نظر رکھنا ہے۔‘‘
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اس بل کے تحت کوئی بھی کمپنی مینجمنٹ کیٹیگریز میں 50 فیصد مقامی امیدواروں اور نان مینجمنٹ کیٹیگریز میں 75 فیصد مقامی امیدواروں کو تعینات کرے گی۔ اس کے علاوہ اگر امیدواروں کے پاس کنّڑ زبان کے ساتھ سیکنڈری اسکول کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے، تو انہیں ’نوڈل ایجنسی‘ کے ذریعہ متعین کنّڑ مہارت کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔ اگر کوئی اہل مقامی امیدوار دستیاب نہیں ہیں تو اداروں کو حکومت یا اس کی ایجنسیوں کے تعاون سے تین سال کے اندر تربیت فراہم کرنی ہوگی۔ اگر مقامی امیدواروں کی کافی تعداد دستیاب نہیں ہے تو کمپنی اس ایکٹ سے رعایت کے لیے حکومت کو درخواست دے سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined