نئی دہلی: یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر قومی دارالحکومت میں زمین سے لے کر آسمان تک چاروں طرف سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں اور اس کے لئے ہزاروں مسلح جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر قومی دارالحکومت میں چپے چپے کی نگرانی کرکے سیکورٹی انتظامات چاک چوبند کیے گئے ہیں۔ یوم جمہوریہ کی تقریب کے ساتھ ساتھ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے لئے بھی سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسانوں کی تحریک میں گڑبڑی کرنے کے سلسلے میں پاکستان کی جانب سے چلائے گئے 308 ٹوئٹر ہینڈل سے ملے ان پٹ کے پیش نظر پولیس کے سامنے چیلنج مزید بڑھ گئے ہیں۔ دہلی پولیس کا خیال ہے کہ یہ اس کے لئے بہت ہی چیلنجنگ کام ہے، لیکن وہ پوری طرح تیار ہیں۔ مکمل طریقے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
پولس افسر نے کہا کہ دارالحکومت میں کرائے داروں اور نوکروں کی جانچ، سرحد پر جانچ، پرانی کاروں کی خرید فروخت کرنے والے ڈیلروں اور سم کارڈ ڈیلروں کی جانچ کرنے جیسے دہشت گردی مخالف اقدامات مسلسل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن، میٹرو اسٹیشن، ہوائی اڈا اور بس ٹرمینل پر بھی سیکورٹی سخت کی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ سطح پر میٹنگ کرکے علاقے کے ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤس اور دیگر اداروں کے گارڈ کو اور زیادہ چوکس رہنے کے لئے الرٹ جاری کیا ہے۔
Published: undefined
ہوٹل کے ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احاطے میں کسی بھی مشتبہ شخص یا سرگرمی کی فوراً اطلاع دیں۔ سیکورٹی انتظامات کے لئے تیاریوں کو پورا کرنے کے لئے مارکٹ یونین کے ساتھ بھی میٹنگیں کی گئی ہیں۔ سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے بھیڑ والے مقامات، بازاروں اور مال پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ دہلی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس یوم جمہوریہ کی تقریب میں داخلہ صرف دعوت نامے/ ٹکٹ کے ذریعہ ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس باضابطہ کارڈ/ پاس نہیں ہے وہ یوم جمہوریہ کی تقریب کا براڈ کاسٹ گھر سے ہی دیکھیں۔ اس کے ساتھ ہی 15 برس سے کم عمر کے بچوں کا داخلہ ممنوع ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ یوم جمہوریہ کی پریڈ پہلی بار تاریخی لال قلعہ تک نہیں جائے گی۔ کورونا انفیکشن کے پیشن نظر ایسا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہر سال پریڈ راج پتھ سے شروع ہوکر لال قلعہ تک کی 8.2 کلومیٹر کی دوری طے کرتی تھی۔ اس بار راج پتھ سے چل کر انڈیا گیت کے نیشنل اسٹیڈیم تک ہی صرف 3.3 کلومیٹر تک ہی پریڈ جائے گی۔ ہر جتھے میں 144 اہلکار شامل ہوتے تھے۔ اس بار ہر جتھے میں 96 اہلکار ہی شامل رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پریڈ دیکھنے کا موقع بھی اس بار کم لوگوں کو ملے گا۔ جہاں ہر سال یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے کے لئے قریب ایک لاکھ لوگ موجود رہتے تھے، وہیں اس بار 25 ہزار لوگ ہی موجود رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز